مبشرلقمان کی باسی کڑھی میں ابال

سوئےمقتل نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏مارچ 31, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سوئےمقتل

    سوئےمقتل -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 28, 2015
    پیغامات:
    83
    مبشر لقمان کی باسی کڑاہی میں ابال .......

    ہمارے ملک کا ایک تھکا ہوا صحافی جس نے سعودی عرب کو پاکستان کا دوست نہیں بلکہ دشمن ثابت کرنے کے لیے اپنے پروگرام میں کچھ فضول اعتراضات کیے ہیں جن کے یہ جوابات ہیں ....

    ۱. غیر قانونی پاکستانیوں کا سعودی جیل میں ہونا؟؟؟؟؟
    پہلی بات جب ہم خود تسلیم کرتے ہیں کہ وہ غیر قانونی ہیں تو ان کی سزا بھی وہیں سعودی ہی دے گا اور ان کے قانون کے مطابق اس میں ہمیں خود سوچنا چاہیے کہ وہ لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار دے رہے ہیں جو قانونی طریقے سے آئے یہ اعتراض حماقت سے زیادہ کچھ نہیں ......

    ۲. جارج گیلوے کا تبصرہ اور غزہ کی مدد نہ کرنا. کیا سعودی نے کبھی اسرائیل کے خلاف حملہ کرنے کا کہا ہے ؟؟؟؟

    یہ اعتراض صرف سعودی حکومت پہ نہیں بلکہ تمام دنیا کے مسلم ممالک بمع پاکستان پہ ہے کہ انہوں نے اس طرح کی کوئی کوشش نہیں کی یہ سنگین غلطی ہے. لیکن یہاں پہ ایک اور بات جو اہمیت کی حامل ہے فلسطین سے حماس کا سعودی عرب کی حمایت کرنا اس اعتراض کو رفع کر دیتاا ہے جبکہ حماس کے ایران سے اچھے تعلقات ہیں اور یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ سنی شیعہ جنگ نہیں.

    ۳. امریکی ٹی وی کا تجزیہ کہ یہ شیعہ سنی جنگ ہے اور سعودی عرب یہ اتحاد ایران پہ حملے کے لیے بنا رہا یے.....؟؟؟؟؟

    سب سے بڑی حماقت ہماری یہ یے کہ ہمیں نہ تو عربی میڈیا پہ بھروسہ ہے اور نہ ہی ایرانی میڈیا پہ جن کے اندر ذرا برابر بھی سنی شیعہ جنگ کا تجزیہ ہے اور نہ ہی یہ کہا گیا کہ سعودیہ ایران پہ حملہ کرے گا. یہ ایک دیوانے کی بڑ ہے اور امریکہ کا ہی یہ کام ہے کہ شوشہ چھوڑنا پھر اس کو عملی جامہ پہنانا آور مشر لقمان بھی خیر سے اسی کام میں لگا ہے.

    یہاں پہ ایک بات یہ بھی ہمیں ذہن میں رکھنی ہے سعودیہ سے بہت غلطیاں ہوئیں ہیں لیکن بہرحال وہ ہمارا دوست ہے اور ہمارا ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا ہے اور سعودیہ پاک تعلقات کی تاریخ اور خوشگوار ادوار پہ ان شاء اللہ پھر کبھی .....

    احیائے اسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا.
    اللہ نے اس کو اتنا ذلیل کیا تھا ملک ریاض والے مسئلے میں کہ کیا کہنے.
    اس کے بعد سے اب تک یہ ایسے فضول اور بے کار پروگرام کر کے ریٹینگ لیتا ہے.
    پاکستان میں ہر وہ پروگرام کامیاب ہے جو کسی کہ خلاف اور تنقید سے بھرپور ہو خواہ وہ تنقید حکومت لیڈر مذہبی یا مسلکی ہی کیوں نہ ہو..
    اپنے گریبان میں بھی کبھی یہ جھانک کے دیکھ لے تو شرم سے ہی ڈوب مرے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    سعودی عرب کو امریکہ کا ایجینٹ کہنے والے یہ بھی تو دیکھیں کہ پاکستان میں تو زیادہ ایجینٹ موجود ہیں۔ کیا پرویز مشرف نے صرف ایک کال پر پورے افغانستان کو تباہ نہیں کیا۔ کونسا ایسا ملک ہے جو امریکہ سے بچا ہو۔
    بالکل صحیح یہ بات مان سکتے ہیں کہ سعودی عرب نے غلطیاں کیں ہیں لیکن پاکستان نے بھی بہت غلطیاں کی ہیں اور ان غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ بلکہ بہت سارے اسلامی ممالک نے غلطیاں کی ہیں۔
    مبشر لقمان کا کام بس بھونکنا ہے کیوں کہ ان کا پروگرام ایسے ہی چلتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود الطاف حسین کو جسطرح انہوں نے بے نقاب کیا ہے ہم مبشر لقمان کی اس عمل پر تعریف کرتے ہیں لیکن جو بات وہ غلط کرے وہ غلط ہے۔
    سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں بستے ہیں اور وہ اربوں کی کمائی اپنے ملک بھیجتے ہیں۔
    کچھ پاکستانی یہاں پر چرس وغیرہ کی سمگل کرتے ہیں اور غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔
    اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر مقیم ہونا ہر ملک میں جرم ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں