ہوا کے واسطے اک کام چھوڑ آیا ہوں

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏فروری 14, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہوا کے واسطے اک کام چھوڑ آیا ہوں
    دیا جلا کے سرِشام چھوڑ آیا ہوں

    ہوائے دشت و بیاباں بھی مجھ سے برہم ہے
    میں اپنے گھر کے دروبام چھوڑ آیا ہوں​
    کوئی چراغ سرِرہ گزر نہیں نہ سہی
    میں نقشِ پا تو بہ ہر گام چھوڑ آیا ہوں

    یہ کم نہیں ہے وضاحت میری اسیری کی
    پروں کے رنگ تہِ دام چھوڑ آیا ہوں

    شاعر: اعجاز رحمانی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں