عاشقان رسول کا جنید جمشید پر تشدد

ابوعکاشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مارچ 27, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    عاشقان رسول کا جنید جمشید پر تشدد

    آج کی سوشل میڈٰیا کی سب سے مشہور خبر یہی ہے کہ چند عاشقان رسول نے اسلام آباد ائرپورٹ پر جنید جمشید کو تشدد کا نشانہ بنایا ـ اور نعرہ بازی کی جنید نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی گستاخی کی تھی ـ یہ اس کا رد عمل ہے، اس واقعہ پر جنید جمشید کئی بار معذرت بھی کرچکے کہ یہ ان کی غلطی تھی ـ لیکن شاید ممتاز قادری کے بعد اس مذہبی تنظیم کے باقی افراد کوبھی غازی یا شہادت کے رتبہ پر فائز ہونے کا شوق پیدا ہو اہے ـ ان کے اپنے علماء ڈاکٹر عامر لیاقت جیسے گستاخ صحابہؓ کے ساتھ پورا رمضان پروگرام کرتے ہیں ـوہاں انہیں گستاخی نظرنہیں آتی ــ اللہ جانتا ہے کہ اس کا انجام کیا ہوـ ہم نے تو پہلے بھی کہا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ پر قانون ہاتھ میں لینا ٹھیک نہیں ـ یہ عام مسئلہ نہیں ۔ اب ممتازقادری کو شہید کہنے والے یا اس معاملے کو اللہ پر چھوڑنے والے کیا جواب دیں گے ؟ ـ یقننا جاہل کی جہالت کا کوئی جواب نہیں ہوتا ـ

    جنگ نیوز۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بالکل درست فرمایا شیخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    یہ نام نہاد عاشقان رسول اس مملکت خداداد میں یہ اتھارٹی رکھتے ہیں کہ کبھی بھی کسی پر گستاخی کا فتویٰ لگا کر اس کو مار دیں اور ان سے پوچھنے والا بھی کوئی نہیں۔ کوئی دلیل، کوئی آیت، کوئی حدیث کوئی منطق ان پر کام نہیں کرتی، بس نعرہ رسالت۔۔۔۔۔ اور مخالف کو اگلے جہان کی ٹکٹ کٹوا دی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    خبر ہے کہ یہ ثروت قادری کے حمایت یافتہ لوگ تھے ۔جنہوں نے جنید جمشید پرتشدد کیا ۔ ممتاز قادری کو پھا نسی ہوتی یا غازی رہتا ہرحال میں عاشقان مصطفی کا یہی ردعمل آناہے ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    آدھا دین سیکھ کر پتہ نہین کونسے قلعہ فتح کرنا چاہتے ہیں۔ اتنا اندازہ نہیں کہ دین میں محبت کے ساتھ معافی بھی ہے۔ اور سزا کا اختیار عوام کے پاس نہیں ہوتا۔
     
    • متفق متفق x 1
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    انا للہ و انا الیہ راجعون
     
  7. محمداحمد

    محمداحمد -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 17, 2012
    پیغامات:
    5
    یہ جو روایت چل نکلی ہے اس کے اثرات بہت دور رس ہوں گے۔

    علماء کو چاہیے کہ کسی ایک طرف ہو جائیں اور پھر اس نظریے کی عوام الناس میں تبلیغ کریں۔

    ہمارے ہاں ایک طرف ممتاز قادری کو اُن کے مخالفین نے بھی ہیرو بنا دیا ہے (یا شاید انہوں نے توہینِ رسالت کے قانون کے تحفظ کے لئے ایسا کیا ہے) تو دوسری طرف وہ جنید جمشید کے ساتھ ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے نظر آتے ہیں۔

    اس معاملے پر غور و فکر کی ضرورت ہے اور ایک واضح موقف اختیار کیا جانا ضروری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    آپ کی بات کسی حد تک درست ہے ۔ علماء بھی ایک طرف نہیں ۔ جس کی وجہ سے ان لوگوں کا پر تشدد رویہ سامنے آرہا ہے ۔ اگر علماء کا واضح اور متفقہ موقف ہوتا تو شاید ان کو یہ جرات نا ہوتی .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں