سام سنگ نوٹ 3 کی بیٹری جلدی ختم ہونے کی وجہ؟

مجیب منصور نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏جولائی 13, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    تمام ماہرین احباب سے ایک اہم ترین بات پوچھنی ہے جس کے بارے میں احقر بہت پریشان ہے، وہ بات یہ ہے کہ میں آج کل
    سام سنگ گلیکسی نوٹ 3 موبائل یوز کررہاہوں، یہ ویسے تو اچھا ہے لیکن ایک بات نے سکون برباد کرکے رکھ دیاہے، وہ مسئلہ یہ ہے کہ بیٹری جلدی ختم ہورہی ہے، 3، 4 گھنٹہ بھی نہیں چلتی، نئی بیٹری تبدیل کی پھر بھی وہی مسئلہ۔
    آخر کیا مسئلہ ہے،کیا وجہ ہے؟ ایسا کیوں ہورہاہے؟
    برائے کرم کوئی ماہر حل بتائے ، میں بہت تنگ آگیاہوں۔
    والسلام۔​
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    بھائی بیک گراونڈ پر زیادہ ایپلیکشنز چل رہے ہوں گے میرے خیال میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    سب سے زیادہ 3rd پارٹی ایپلیکیشن مسئلہ کا سبب بنتی ہیں ۔ جن ایپس کو آپ استعمال نہیں کرتے بہتر ہے کہ انہیں ان انسٹال کر کے بیٹری کی پرفارمینس چیک کریں ۔ کہ کوئی فرق محسوس ہوتا ہے یا نہیں ۔ اس کے علاوہ جب آپ موبائل اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو پرانی ایپلیکیشن ان اپ ڈیٹ کے ساتھ نہیں چل پاتیں اس کے لیے بھی کہا جاتا ہے کہ دبارہ سے ایپلیکیشن انسٹال کر لیں یا نئے ورژن کا انتظار کریں ۔
    اس کے علاوہ موبائل کی کیشے ڈیلیٹ کر لیں ۔ اس سے بھی کوئی بیٹری ٹھیک نہیں ہوتی تو فیکٹری ریسیٹ کر کے دیکھ لیں ۔بیک اپ کر لیجیے گا۔ مزید ا حتیاط کی جا سکتی ہے کہ آپ سروسز جو زیادہ بیٹری پیتی ہیں جیسے کہ بلیو ٹوتھ ، 3 جی ، اور جی پی ایس وغیرہ ان کو بند رکھا کریں جب تک کہ ضرورت نہ ہو۔ اگر آپ کے پاس لالی پاپ ہے اور سب کچھ کرنے کے بعد بھی بیٹری کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا تو ایک مرتبہ سیمسنگ کے آوٹ لٹ پر جا کر دکھا دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میرے خیال میں آئی فون کی طرح انڈرائیڈ میں بھی یہ آپشن ہوگا کہ آپ چیک کرسکیں کہ کونسی ایپ کتنی بیٹری استعمال کرچکا ہے۔ وہاں سے اندازہ کرکے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ اگر ان میں کچھ فضول اور تھرڈ پارٹی ایپس ہیں تو ان کو فون سے نکال دیں
     
    • مفید مفید x 1
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جی انڈرائڈ میں بھی ہے اور سیٹنگز میں جا کر چیک کر سکتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    جزاکم اللہ سب کا بہت بہت شکریہ
    بہت مفید مشوروں سے نوازا۔ اکرمکم اللہ
    میں نے تمام غیر ضروری ایپلیکیشن آف ہی رکھی تھی۔
    مجھے کوئی بتائے کہ اگر میں پورا سیٹ ایک بار ری اسٹور کرلوں تاکہ تمام غیر ضروری اشیا ختم ہوجائیں تو کیا اس سے فرق پڑے گا، بیٹری ٹائیم دے گی؟
    جزاکم اللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں