اسلام اور امن

سعیدہ شیخ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 15, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سعیدہ شیخ

    سعیدہ شیخ محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    80
    "یشک دین ﷲ کے نزدیک اسلام ہی ہے". (قرآن 3 : 19)

    "اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے خاندان اور قومیں جو بنائی ہیں تاکہ تمہیں آپس میں پہچان ہو، بے شک زیادہ عزت والا تم میں سے اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے، بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے"۔ (قرآن 49 :13)

    آج پوری دنیا امن اور سکون کی تلاش میں سرگرداں ہے. ہر جگہ لوگوں کےحقوق تلف کئے جارہے ہیں۔ تو کہیں انہیں زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے محروم کیاجارہا ہے۔ ہر طرف خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔ بے یقینی کی کیفیت ہے۔ اور صور تحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے ۔ اور اچھے دنوں کی توقع اسی وقت ممکن ہے جب ہر ایک کو اس کا حق دیا جاے اور عدل کی عدم موجودگی میں کہی بھی امن وامان قائم نہیں ہو سکتا ہے۔ اسلام کے پاس وہ ضابطہ حیات موجود ہے جو پوری انسانیت کے لئے رحمت ہے۔ اسلام کا لفظ ہی "س- ل-م " سے ہے جس کا معنی سلامتی اور سکون کے ہے۔ اس لے کہ انسان جب اپنے حقیقی مالک کو پہچانتا پے تو اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اللہ تعالی نے اس کے سپرد کتنی بڑی امانت دی ہے۔ تو وہ اس کا حق ادا کرنے کی بھرپورکوشش کرتا ہے۔اور اسے اپنی زندگی کا صحیح ہدف اور مقصد کا پتا چلتا ہے. اور وہ اپنے وجود سے دوسروں کو فیض پہنچاتا ہے . اس ایک انسان کا صحیح عمل معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس کو فلاح اورترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے. ذاتی ترقی کا معیار اور تعریف ہر شخص کی الگ ہو سکتی ہے مگر اجتماعی ترقی کی پہلی شرط آپس میں بھائی چارگی، رواداری اور محبت ہے اس کے بغیر ترقی ناممکن ہے. جب لوگ فرقوں اور ذات پات میں بٹے ہوے ہوں تو ترقی ناممکن ہے۔

    اسلام کا یہ پیغام کے تم سب آپس میں بھائ بھائی ہوں۔ یہ پیغام ترقی کی ان گنت دروازے کھول کر ایک مثالی معاشرہ وجود میں لاتا ہے. انسان ایک دوسرے کے سکھ دکھ خوشی اور غم میں شریک رہتے ہیں جس طرح ملک کی قومی پیداور (GPD) کتنی ہی کثیر کیوں نہ ہوں عام شہری کو اس سے کچھ فائدہ حاصل نہ ہوگا جب تک انسانی معیار (HIL) برابر نہ پو. اور تب ممکن ہے جب سب انسان برابر ہے تو اسلام تمام لوگوں کو ایک رشتہ میں جوڑ کر گویا ایک دوسرے کے لیے ہمدردی ،قربانی اور خیر خواہی کا جذبہ بیدار کرتی ہے. اور قرآن نے نجات کے لیے ایک فارمولا پیش کرتا ہے کہ اور وہ ہے کہ مرنے کے بعد تم سب اٹھائے جاؤ گے کیا تم لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے تم لوگ مر کر مٹی ہو جاؤ گے نہیں ! انسان نے جو کچھ اس دنیا میں کیا پے اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

    "کہہ دو کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ اور وہ سب قسم کا پیدا کرنا جانتا ہے"﴿سورہ یسن 79 : 36﴾

    اگر یہ بات انسان کے ذہن نشین رہے گی کہ انسان کو دوبارہ اپنے رب کے حضور پیش ہونا ہے۔ اور تمام اعمال کا حساب دینا ہے۔ پھر وہ اپنے آپ کو خودمختار نہیں سمجھے گا بلکہ یہ احساس اس کو بے چین کرے گا اور اسےاپنے ہر عمل کی فکر ہوگی۔ پھر وہ کسی کی حق تلفی نہیں کرے گا۔ آخرت کا تصور انسان کے اخلاق پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ آخرت میں اعزاز پانے والوں کی ایک صفت جو اللہ تعالیٰ نے بیان کی ہے وہ بہت ہی قابلِ توجہ ہے:

    ’’یہ(جنت میں پہنچ جانے والے) لوگ آپس میں ایک دوسرے سے (دنیا میں گزرے ہوئے)حالات پوچھیں گے۔ اور کہیں گے کہ ہم پہلے(دنیا میں) اپنے گھر والوں میں (اللہ سے) ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے‘‘۔(سورہ الطور 52 : 25/26)

    تو وہ دنیا میں اللہ تعالی کے بتائے ہوئے طریقے پر زندگی بس کرے گا۔ اگر آج ہم صرف اسی ایک فارمولے پر عمل کرے تو معاشرے سے ظلم اور ناانصافی کو ختم کر دے گے۔ دراصل اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی مادی اور معنوی زندگی کی بقا اور اس کے ترقی کا ضامن ہے۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ ہماری پوری زندگی کو ہدایتِ الٰہی کے تابع بنادے اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں اچھی نیت اور نیک اعمال کی توفیق دے۔ آمین
     
    Last edited: ‏اپریل 16, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • اعلی اعلی x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا، بے شک اسلام ہی امن ہے اور امن کی تعلیم دیتا ہے اور اس کے قوانین کے نفاذ سے ہی امن کا حصول ممکن ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. سعیدہ شیخ

    سعیدہ شیخ محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    80
    جزاک اللہ خیرا
    ذرہ نوازی کا بہت شکریہ۔
     
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    سسٹر ہوسکے تو اسکا حوالہ عنائیت فرمادیں کہ آپ نے کہاں سے اقتباس لیا ہے ؟ جزاک اللہ خیرا
     
  6. سعیدہ شیخ

    سعیدہ شیخ محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    80
    رحیق المختوم کتاب جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر ایک جامع اور بہترین کتاب ہے۔
     
    Last edited: ‏اپریل 16, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    آپ نے یہ اقتباس الرحیق المختوم سے لیا ہے ؟
     
    Last edited: ‏اپریل 16, 2018
  8. سعیدہ شیخ

    سعیدہ شیخ محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    80
    میں نے تبدیل کر دیا ہے ۔ روایات مسند احمد کی ہے۔مگر الرحیق المختوم میں ریفرینس نہیں مل پا رہا ہے۔ جزاک اللہ خیرا
     
  9. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  10. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت عمدہ ۔۔۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے مگر ہم نے اس کو صرف عبادات تک محدود کر رکھا ہے اور یہی ہمارے زوال کی وجہ ہے۔

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  11. سعیدہ شیخ

    سعیدہ شیخ محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    80
    جزاکم اللہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جزاک اللہ خیرا.
    اسلام قبول کرنا اور اس کی تعلیمات پر مکمل ایمان لانا ہی امن و سلامتی اختیار کرنا ہے.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں