اللہ کی قدرت پر انسان انگشت بدنداں، ریگستانوں میں برفباری نے سب کو حیران کر دیا

کنعان نے 'خبریں' میں ‏اگست 6, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    اللہ کی قدرت پر انسان انگشت بدنداں، ریگستانوں میں برفباری نے سب کو حیران کر دیا
    06 اگست 2018

    ریاض
    (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریگستانی موسم رکھنے والی ملک سعودی عرب میں پڑنے و الی برف نے سب کو ششدر کر کے رکھ دیا ہے ۔

    ترکش نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی شہر خمیس مشائت میں برفباری کا مشاہدہ ہوا ہے، برفباری کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مناظر نے توجہ حاصل کی ہے۔


    سعودی عرب کے آسیر علاقے میں واقع خمیس مشائت میں آج شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے بعد میں برفباری کی ماہیت اختیار کر لی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب ایک گرم ملک ہے اور یہاں اس طرح برفباری کا وقوع پذیر ہونا جہاں اس ملک کے باشندوں کے لئے انوکھا واقعہ ہے وہاں تحقیق کاروں اور سائنسدانوں کے لئے بھی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    شئیرنگ کا شکریہ کنعان بھائی۔
    میں نیٹ پر دیکھ رہا تھا۔ اس شہر کی سطح سمندر سے اونچائی 1965 میٹر یا 6700 فٹ کے قریب ہے۔ اس ایلویشن پر برفباری ممکن ہے اگر دوسری کنڈیشنز میچ کر جائیں۔
    ادھر پاکستان میں صوبہ سندھ میں اک مقام گورکھ ہل جو تقریبا 1500 میٹر بلند ہے اس پر بھی کبھی کبھی برفباری ہو جاتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم اسحاق بھائی

    میرا اس پوسٹ کا یہاں شیئر کرنے کا ایک مقصد تھا جسے میں نے دو جگہوں پر سیف کیا ہے کسی خالد کے جواب کے لئے ابھی اس پر وقت نہیں۔ ہو سکتا ہے یہ آپ کے لئے بھی مزید معلوماتی بن جائے جس پر میں آگے ذکر کرنے جا رہا ہوں۔
    "جہاں اس ملک کے باشندوں کے لئے انوکھا واقعہ ہے وہاں تحقیق کاروں اور سائنسدانوں کے لئے بھی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ "


    ایک خالد سہیل نامی نفسیاتی ڈاکٹر صاحب پشاور سے ہیں مگر کینیڈا میں مقیم ہیں عرصہ دراز سے اور "ہم سب" کے لئے لکھتے ہیں، ایک دن ان کا ایک مضمون پڑھنے کو ملا کہ "میں دہریہ کیسے بنا" جو ان کی ذاتی زندگی سے ہے اس پوسٹ کو شائد وہاں سے کچھ دن بعد نکال دیا گیا جو مجھے ابھی نہیں مل رہی لیکن اس پر وہ یہ قصہ اپنے بہت سے مضامین میں گاہے بگاہے ذکر کرتے رہتے ہیں، جس پر میں نے ان کے جواب میں ایک کوشش کی تھی مگر وہ جواباً اسے جاری نہیں رکھتے دوبارہ انہوں نے اس کا ذکر کسی پوسٹ میں کیا تو اس حوالہ سے دوبارہ بات ہو گی۔

    مختصر


    It started when I was 12 and I saw hundreds of people praying in nearby Eidgah in Peshawar where I lived, I asked an old man Baba Ji why they were praying ,
    he said, "They are praying to have rain as it has been very hot".
    The next day when I asked my science teacher he said it rains according to laws of nature. Praying cannot cause rain.
    I waited for 3 weeks and when it did not rain I went back to Baba ji and asked him why it did not rain
    he said, "those people were sinners."
    That was the beginning. As a teenager it also bothered me that God is everywhere and watches everything. He was like a camera. It made me feel like a child. One day i said to God "Now I can look after myself. I am an adult now. So I said goodbye to God"
    Dr Khalid Sohail
    ===========​

    وَ اللّٰہُ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ الرِّیٰحَ فَتُثِیۡرُ سَحَابًا فَسُقۡنٰہُ اِلٰی بَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَحۡیَیۡنَا بِہِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ کَذٰلِکَ النُّشُوۡرُ
    اور اللہ ہی ہوائیں چلاتا ہے جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر ہم بادلوں کو خشک زمین کی طرف لے جاتے ہیں اور اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیتے ہیں ۔ اسی طرح دوبارہ جی اٹھنا (بھی) ہے۔

    سورة فاطر (35) آیات (9)

    والسلام
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں