افاداتِ عثیمین، ماخذ: کتاب العلم - 7

ابوعکاشہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏ستمبر 7, 2023 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    (افادات عثیمین، ماخذ: کتاب العلم، تلخیص و ترجمہ: ح ق ح۔)

    طالبعلم کی کتابیں
    کتاب سے کس طرح برتاؤ کرنا ہے؟
    کتاب کے موضوع سے آگاہی حاصل کی جائے۔
    کتاب کی مخصوص اصطلاحات سے آگاہی حاصل کی جائے۔

    اس طرح طالبعلم کا خاصا وقت بچ جاتا ہے۔
    علماء کتابوں کے مقدموں میں اپنی اصطلاحات کا ذکر کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر بلوغ المرام کے مصنف جب متفق علیہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے
    جبکہ المنتقیٰ کے مصنف جب متفق علیہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس حدیث کو احمد، بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
    اسی طرح مصنف جب اجماع کہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ امت کے درمیان اجماع ہے
    جبکہ وفاق کہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ ائمۂ ثلاثہ کے ساتھ وفاق ہے جیسے کہ فقہ حنبلی میں یہ الفروع کے مصنف کی مخصوص اصطلاح ہے۔

    بنا بریں مصنفین کی مخصوص اصطلاحات سے آگاہی بہت ضروری ہے۔

    کتاب کے اسلوب اور طرز تعبیر سے واقفیت بھی ضروری ہے۔

    ایک اہم مسئلہ کتاب پر حاشیہ آرائی کا ہے۔
    طالبعلم کو دوران مطالعہ میں کتاب پر حاشیہ آرائی کا طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ دوران مطالعہ میں کوئی ایسا مسئلہ طالبعلم کے سامنے آئے جو تشریح طلب ہو یا اس جگہ دلیل کی ضرورت ہو تو طالبعلم کو وہاں حاشیہ لکھنا چاہیے۔ اکثر اوقات ایسے مسائل ذہن سے نکل جاتے ہیں۔ حاشیہ لکھنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ بعد میں کسی وقت وہ جب سامنے آئے گا تو وہ مسئلہ ذہن میں تازہ ہو جائے گا۔

    کتاب کا مطالعہ دو طرح سے کیا جاتا ہے:
    1- مطالعۂ فہم و تدبر۔
    اس میں ظاہر ہے، انسان غور و فکر سے کتاب پڑھتا ہے۔
    2-اطلاعی مطالعہ ۔
    اس طرزِ مطالعہ میں کتاب کے موضوع سے آگاہی کے لیے اس کے مضامین پر طائرانہ نظر ڈالی جاتی ہے۔ اس میں ظاہر ہے، اس قدر غور و فکر سے کام نہیں لیا جاتا جس قدر وہ پہلی صورت میں بروئے کار لایا جاتا ہے۔

    ---> جہاں تک مثالی طرز مطالعہ کا تعلق ہے تو وہ پہلا طریقہ ہی ہے۔
    اس طریقے کے مطابق جو کتاب سب سے زیادہ مطالعۂ فہم و تدبر کی مستحق ہے، وہ کتاب اللہ ہے۔
    مطالعۂ فہم و تدبر صبر و ضبط اور ثابت قدمی سے کرنا چااہیے۔
    حقیقت یہ ہے کہ صبر و ضبط جیسی بہترین اور ہمہ جہت اور کوئی نعمت انسان کو عطا نہیں ہوئی۔

    جمعِ کتب
    شریعت کے طالبعلم کو ذوق و شوق سے کتابیں جمع کرنی چاہییں۔
    سب سے پہلے سب سے اہم کتابیں حاصل کرنی چاہییں۔ ا
    س کے بعد وہ کتابیں حاصل کرنی چاہییں جو نسبتاً کم اہم ہوں۔
    طالبعلم اگر تنگدست ہو تو یہ بہتر نہیں، نہ یہ حکمت کا تقاضا ہے کہ وہ بہت زیادہ کتابیں خرید کر خود پر اضافی بوجھ ڈال لے۔ یہ درست طرز عمل نہیں۔ اگر کتابیں خریدنے کی استطاعت نہیں تو کسی لائبریری سے کتابیں مستعار لے کر استفادہ کر لینا چاہیے۔
    طالبعلم کو چاہیے کہ وہ معاصرین کی کتابوں کے بجائے سلف کی امہاتِ کتب زیر مطالعہ رکھے کیونکہ بعض معاصرین کے ہاں علمی رسوخ دستیاب نہیں، چنانچہ ان کے مندرجات میں سطحیت نظر آتی ہے۔ بعض اوقات تو وہ مضامین کو لفظ بہ لفظ نقل کردیتے ہیں اور بعض دفعہ وہ مختصر عبارتوں کو بلاوجہ طویل عبارتوں میں بدل دیتے ہیں جو دراصل بے فائدہ ہوتی ہیں کیونکہ معاصرین کے ہاں الفاظ کثیر ملتے ہیں اور معانی قلیل۔ ان کے لکھے ہوئے ایک صفحے کو اکثر و بیشتر ایک یا دو سطروں میں بیان کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس سلف کی کتابیں زیادہ بہتر اور بابرکت ہیں۔ وہ سہل، نرم و ملائم اور پختہ ہیں۔ ان میں ایک بھی ایسا لفظ نہیں ملے گا جو بامعنی نہ ہو۔
    امام محمد بن صالح عثیمین کے نزدیک شریعت کے طالبعلم کے لیے منتخب کتابیں
    عقیدہ
    ثلاثة الأصول
    القواعد الأربع
    كشف الشبهات
    كتاب التوحيد
    العقيدة الواسطية
    الحموية
    التدمرية (یہ دونوں کتابچے واسطیہ سے زیادہ تفصیلی ہیں۔)
    العقيدة الطحاوية
    شرح العقيدة الطحاوية
    الدرر السنية فى الأجوبة النجدية
    الدرة المضية في عقيدة الفرقة المرضية
    حديث
    فتح الباري
    سبل السلام
    نيل الأوطار
    عمدة الأحكام
    الأربعين النووية
    بلوغ المرام
    نخبة الفكر
    صحيح البخاري
    صحيح مسلم
    سنن أبي داود
    جامع الترمذي
    سنن النسائي
    سنن ابن ماجه
    فقہ
    آداب المشي إلى الصلاة
    زاد المستنقع
    الروض المربع
    عمدة الفقه
    الأصول من علم الأصول
    علم وراثت
    متن الرحبية
    متن البرهانية
    تفسیر
    تفسير القرآن العظيم
    تيسير الكريم الرحمن
    مقدمة فى التفسير
    أضواء البيان

    متفرق کتابیں
    متن الآجرومية
    ألفية ابن مالك
    زاد المعاد
    روضة العقلاء
    سير أعلام النبلاء

    بشکریہ : حافظ قمر حسین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں