سوال و جواب

برادر نے 'متفرقات' میں ‏جولائی 20, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا وشفیعنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم


    ایک دفعہ ایک دیہاتی نے بارگاہ رسالت مآب میں حاضر ہوکر کچھ پوچھنے کی اجازت طلب کی۔ آقائے کائنات کی طرف سے اجازت عطا ہونے پر اس نے کچھ سوال پوچھے ۔ لسانِ وما ینطق عن الھویٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے جو جوابات مرحمت فرمائے ان سے ہمیں عمر بھر کے لیے رہنمائی میسر آتی ہے۔ آئیے وہ سوال و جواب پڑھتے ہیں۔

    سوال : امیر (غنی) بننا چاہتا ہوں ۔ کیا کروں ؟
    جواب : قناعت اختیار کرو، امیر ہوجاؤ گے

    سوال: میں بڑا عالم بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب : تقویٰ اختیار کرو۔

    سوال: عزت والا بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردو ۔

    سوال : اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب : لوگوں کو نفع پہنچانے والے بن جاؤ۔

    سوال : عادل بننا چاہتا ہوں
    جواب: جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، وہی دوسروں کےلیے بھی پسند کرو۔

    سوال : طاقتور بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب : اللہ تعالی پر توکل کرو۔

    سوال : اللہ تعالی کے دربار میں خاص درجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں؟
    جواب : کثرت سے ذکر (یادِ الہی ) کرو۔

    سوال: رزق میں کشائش چاہتا ہوں ؟
    جواب : ہمیشہ باوضو رہو۔

    سوال: دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ؟
    جواب: حرام نہ کھاؤ۔

    سوال: ایمان کی تکمیل (و کاملیت) چاہتا ہوں
    جواب: اخلاق اچھے کر لو۔

    سوال: روزقیامت گناہوں سے پاک ہوکر اللہ تعالی سے ملنا چاہتا ہوں؟
    جواب: جنابت کے فوراً بعد غسل کیا کرو۔

    سوال: گناہوں میں کمی چاہتا ہوں؟
    جواب: کثرت سے استغفار کرو۔

    سوال: قیامت کے روز “نور“ میں اٹھنا چاہتا ہوں ؟
    جواب: ظلم کرنا چھوڑ‌دو۔

    سوال: چاہتا ہوں کہ اللہ تعالی میری پردہ پوشی فرمائے؟
    جواب: مخلوقِ خدا کی پردہ پوشی کیاکرو۔

    سوال: رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں ؟
    جواب: زنا سے بچو ۔

    سوال: اللہ تعالی اور اسکے رسول کا محبوب بن جاؤں؟
    جواب: اللہ اور اسکے رسول کے محبوب کو اپنا محبوب بنا لو ۔

    سوال: اللہ تعالی کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں؟
    جواب: فرائض کا اہتمام کیا کرو۔

    سوال: احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب: اللہ تعالی کی بندگی یوں کرو گویا تم اسے یا وہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔

    سوال: کیا چیز گناہوں سے معافی دلاتی ہے ؟
    جواب: آنسو۔۔۔ عاجزی۔۔۔ اور بیماری

    سوال: کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے؟
    جواب: دنیا کی مصیبتوں پر صبر

    سوال: اللہ تعالی کے جلال کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے ؟
    جواب: چپکے چپکے (بغیر ریاکاری کے) صدقہ اور صلہ رحمی (حسنِ سلوک)

    سوال: اللہ تعالی کے جلال سے بچنا چاہتا ہوں ؟
    جواب: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔

    سوال: سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
    جواب: برے اخلاق۔۔۔۔ اور بخل (کنجوسی۔ کسی نعمت کو آگے نہ پہنچانا)

    سوال: سب سے بڑی اچھائی کیا ہے ؟
    جواب: اچھے اخلاق۔۔۔ تواضع۔۔۔۔ اور صبر


    (مسند امام احمد ۔ کنزالعمال)
     
  2. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    جزاک اللہ خیرا و کثیرا
     
  3. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وعلیکم السلام !
    یہ روایت " مسند احمد " ہی نہیں بلکہ حدیث کی کسی بھی معروف کتاب میں نہیں‌ ہے !

    ہاں "کنز العمال" میں یہ روایت ضرور ملے گی۔ اور صاحب کنز العمال نے کیا کیا روایات لکھی ہیں یہ ہر طالب علم جانتا ہے ۔
    درج بالا روایت بھی کچھ اسی قسم کی ہے جس کی سند مجھول سی ہے ۔
    صاحب کنز العمال لکھتے ہیں :
    [qh]قال الشيخ جلال الدين السيوطي رحمه الله تعالى وجدت بخط الشيخ شمس الدين بن القماح في مجموع له عن أبي العباس المستغفري قال قصدت مصر أريد طلب العلم من الإمام أبي حامد المصري والتمست منه حديث خالد بن الوليد فأمرني بصوم سنة ثم عاودته في ذلك فأخبرني باسناده عن مشايخه إلى خالد بن الوليد ، قال ،[/qh]
    اس میں کونسی سند ہے جس کے ذریعے ابی حامد المصری خالد بن الولید رضی اللہ عنہ سے یہ روایت کر رہے ہیں ؟؟؟

    حدیث کا متن یہاں سے شروع ہوتا ہے ۔۔۔
    اس متن کا ہم مفہوم کچھ حصہ اور دوسری کتابوں میں مذکور ہے جسے امام الالبانی رحمہ اللہ نے ضعیف جدا قرار دیا ہے۔
    بحوالہ : السلسلہ الاحادیث الضعیفہ ، حدیث : 5421

    تحقیق : بشکریہ برادر عادل سہیل
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں