چیمپئنز ٹرافی سنہ 2009 تک ملتوی

aymen_aou نے 'سپورٹس' میں ‏اگست 24, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. aymen_aou

    aymen_aou محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 23, 2008
    پیغامات:
    44
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ سے پاکستان میں شروع ہونے والا چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سنہ 2009 تک ملتوی کر دیا ہے۔
    ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ دبئی میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ بارہ ستمبر سے اٹھائیس ستمبر تک منعقد ہونا تھا۔ تاہم پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کو بنیاد بنا کر جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم بھیجنے سے نکار کر دیا تھا۔

    اس کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے بھی موجودہ صورتحال میں پاکستان میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر تحفظات ظاہر کیے گئے تھے۔

    غیر ملکی ٹیموں کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات ظاہر کیے جانے کے بعد آئی سی سی نے ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی تھی جس نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کر کے پاکستان کی صورتحال پر ان ممالک کے کرکٹ بورڈز کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ نے بھی پاکستان کے دورے کے بعد سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کو کسی دوسرے ملک منتقلی کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔

    اسی دوران آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور سکیورٹی بنیاد پر راولپنڈی کو میزبان شہروں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر بحث کے دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے کسی دیگر ملک منتقل کر دیا جائے۔ پاکستان نے اس تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو پاکستان اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
     
  2. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    یہ یقیناً پاکستان کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر کہیں اور منتقل کرنے کے بجائے آئی سی سی کا درست فیصلہ ہے ۔ :00001:
     
  3. سیف اللہ

    سیف اللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 1, 2008
    پیغامات:
    195
    پاکستانی سیاست کی طرح پی سی بی بھی گوروں کے سامنے ہمیشہ سرنگوں رہی ہے۔
     
  4. سید تفسیر حیدر

    سید تفسیر حیدر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2007
    پیغامات:
    99
    بس جی افسوس کریں اب۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں