خلیج کی پہلی میٹرو دبئی میں

کنعان نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏ستمبر 10, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    خلیج کی پہلی میٹرو دبئی میں


    Wednesday, 9 september, 2009, 15:27 GMT 20:27 PST



    دبئی میٹرو دنیا میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹرینوں کے نظام میں سب سے لمبا نیٹورک ہوگا۔

    خلیج میں ٹرین کا پہلا نیٹ ورک بدھ کے روز دبئی میں کھل رہا ہے۔

    ’دبئی میٹرو‘ سسٹم میں بچھائی گئی پٹری کی لمبائی ستر کلو میٹر (تینتالیس میل) ہے۔ دبئی میٹرو دنیا میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹرینوں کے نظام میں سب سے لمبا نیٹ ورک ہوگا۔

    اس ریل نیٹ ورک پر آغاز میں لگائے گئے تخمینے سے دوگنی رقم خرچ ہوئی ہے اور اس کا افتتاح ایک ایسے وقت پر کیا جا رہا ہے جب دبئی عالمی اقتصادی بحران کے باعث معاشی عدم استحکام سے گزر رہا ہے۔

    دبئی میٹرو کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا تھا جب شیخ زائد ہائی وے جس کے دونوں طرف آٹھ قطاریں ہیں پر ٹریفک دن رات جام رہتی تھی۔ اس ٹرین نیٹ ورک کی پٹری کا زیادہ تر حصہ اسی ہائی وے کے ساتھ بچھایا گیا ہے۔

    لیکن دبئی میٹرو کو ایسے وقت پر کھولا جا رہا ہے جب عالمی معاشی بحران کے باعث سیاحوں کی تعداد میں کمی اور تارکین وطن کی واپسی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک ویسے ہی کم ہوگئی ہے۔

    دبئی میں گاڑی چلانے والے افراد سستے تیل اور ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں کے عادی ہیں اس لیے میٹرو کے لیے سب سے بڑا چیلنج ان افراد کو گاڑی کا استعمال کم کر کے ٹرین پر سفر کرنے کی طرف راغب کرنا ہوگا جوکہ گرمی میں چالیس ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت میں اتنا آسان نہیں ہوگا۔

    حکام نے جدید طرز کے سٹیشن بنائے ہیں، کرایہ مناسب رکھا ہے اور ٹرینوں میں خواتین کے لیے علیحدہ بوگیاں ہوں گی۔ حکام کے اندازے کے مطابق ہر سال دو سو ملین مسافر میٹرو پر سفر کریں گے۔

    دبئی کے کئی رہائشیوں کا خیال ہے کہ دبئی وہ شہر ہے جو اپنی شناخت جدید سوچ والے شہر کے طور پر کروانا چاہتا ہے اس لیے ایسے شہر میں میٹرو ایک مثبت معاشرتی اور ماحولیاتی اضافہ ہے۔

    لیکن اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہوگا کہ حکام کو اس منصوبے پر خرچ کیے گئے سات عشاریہ چھ بلین ڈالر پر منافع آنا کب شروع ہوگا۔



    http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2009/09/090909_dubai_metro_aw.shtml
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں