پاکستانی کھانوں کی سعودیہ اور مڈل ایسٹ میں مقبولیت

عبدالرحمن سید نے 'دیس پردیس' میں ‏جنوری 18, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852

    السلام علیکم بھائی

    بتانے کا شکریہ مگر مجھ سے ایسی غلطیاں ہوتی رہنی ھے بات سمجھ لیا کریں اور اسے اگنور کر دیا کریں شکریہ

    والسلام
     
  2. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم ابن رواحة بھائی

    ایک قہوہ پاکستان میں گھروں میں بنایا جاتا ھے جس میں سونف اور الائچی کا استعمال ہوتا ھے اور اس جیسا ذائقہ دار قہوہ کوئی نہیں۔ یہ اکثر بیماری میں بنایا جاتا ھے جس سے پیٹ کی کافی بیماریاں ٹھیک ہوتی ہیں اور یہ معدہ کو درست کر دیتا ھے۔

    ایک قہوہ عرب میں بنایا جاتا ھے جو سادہ چائے کی پتی سے بنتا ھے جسے سلیمانی جائے بھی کہتے ہیں۔ عرب والوں کی پسند پر منحصر ھے کوئی اس میں "ادرک" ڈالٹا ھے اور کوئی "پودینا" وغیرہ وغیرہ۔ نزلہ زکام بخار کا تیر بہدف علاج ھے اور پیٹ کی بیماریوں کے لئے بھی بہت اچھا ھے، مگر بہت گرم ہوتا ھے عرب کا تو روزانہ کا معمول ھے ناشتہ میں،
    مگر ہم اسے اگر روزانہ پیئیں گے تو نقصان ہوتا ھے کیونکہ بہت خشک ہوتا ھے۔

    گہوہ یہ ایک خاص قسم کے بیج ہیں ان سے تیار ہوتا ھے اور یہ بیج بہت مہنگے ہوتے ہیں۔ اور اس کے لئے جو کپ استعمال کیا جاتا ھے اس کا سائز بہت چھوٹا ہوتا ھے، جب میں ائرفورس میں تھا تو کرنل، بریگیڈئر، جنرل رینک کے مواطنین سے جب ملاقات ہوتی تھی تو ان کے آفس بھی ایسے ہوتے تھے جیسے پیلس بنا ہوا ھے اور آفس میں بیٹھتے ہی سب سے پہلی گہوہ کی چھوٹا کپ پیش کرتے ہیں۔ جس کے ساتھ کھجوریں اور چاکلیٹ بھی ہوتی ہیں۔ کیونکہ بہت ہی کروا اور خشک ہوتا ھے، ہلکا براؤن رنگ ہوتا ھے اور جن بیج کا پاؤڈر بنایا ہوتا ھے اس کے زرے آسانی سے نظر آ رہے ہوتے ہیں۔ گہوہ کو پیا نہیں جاتا بس زبان لگائی جاتی ھے روئل شیخوں کا مہمان نوازی کا یہ ایک حصہ ھے۔

    روئل شیخ کے آفس میں یا گھر میں بھی ملنے جائیں تو پہلے ان کی محفل میں بیٹھنے کو اداب گفتگو کرنے کے اداب بھی سکھائے جاتے ہیں۔ جتنا ان کا ڈر بتایا جاتا ھے حقیقت میں یہ بہت سوفٹ ہوتے ہیں ، مسکراہٹ ان کے چہروں پر ہوتی ھے بڑے مہمان نواز اور فراخ دل ہوتے ہیں۔

    والسلام
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    وعلیکم السلام بھائی ، میں‌تو سمجھ لیتا ہوں‌لیکن قارئین کیلئے اس کی وضاحت کرنا مناسب سمجھا کہ کہیں‌وہ اسے ایسے ہی سمجھ نہ لیں‌۔ اور ویسے بھی سرچ کرنے میں‌یہ الفاظ آئیں گے ۔۔۔
    قہوہ ۔ گہوہ
     
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم بھیا

    قہوہ کوئی نیا لفظ تو ھے نہیں جو سرچ کرنے والا ک سے سرچ کرتا۔
    سرچ کرنے پر مجاھد بھائی اگر اس پر سرچ کرتے تو شائد اس سے اچھا رزلٹ نہ ملتا جو انہوں نے مناسب سمجھا تو پوچھ لیا۔ گہوہ نیا ضرور ھے شاہی چائے۔
    سرچ کرنے والی بات پر ایک مرتبہ پھر آپ کا شکریہ

    والسلام
     
  5. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212

    کونان جی،!!! بہت شکریہ،!!!

    بات یہ ھے کہ عرب میں حرف "ق" کو بولتے وقت "گ" کا تلفظ استعمال کرتے ھیں، جیسے قہوہ کو وہ گہوہ کہتے ھیں، "ث" کو وہ "ت " کہتے ھیں مثلاً "ثلاثہ" کو "تلاتہ" اسی طرح کئی الفظ لکھنے میں کچھ اور لیکن تلفظ کی ادائیگی کے وقت کچھ اور ھی آواز نکلتی ھے، کئی حروف جو عربی زبان میں نہیں ھیں اس کا لکھنے اور پڑھنے میں دوسرے عربی حروف استعمال کرتے ھیں کراچی کو وہ کراتشی لکھتے اور پڑھتے ھیں، یعنی وہ "چ" کی جگہ "تش" لکھتے اور پڑھتے ھیں، اور "پ" کو "ب" اور "ٹ" کو "ت" کا روپ دیتے ھیں!!!

    مصر میں "ج" سے شروع ھونے ھونے لفظ کو بولنے میں "گ" کا تلفظ نکالتے ھیں، جبکہ عرب ممالک میں "گ" کی جگہ "ج" اور "غ" کو، "پ" کہ جگہ "ب" کو پڑھنے لکھنے میں استعمال میں لاتے ھیں،!!! جیسے وہ "سنگا پور" کو "سینغابور"، "ھونگ کونگ" کو "ھونج کونج" لکھتے اور پڑھتے ھیں، اور بھی ایسے لفظ ھیں جو بعض اوقات بالکل سمجھ میں ھی نہیں آتے کہ وہ لکھنے میں کچھ اور بولنے میں کسی اور تلفظ میں اظہار ھوتا ھے، جیسے "جاپان" کو "یابان" لکھتے اور پڑھتے ھیں،!!!

    اگر لکھنے میں کوئی غلطی ھوگئی ھو تو معذرت،!!!

    خوش رھیں،!!!
     
  6. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم سید بھائی

    معلومات فراہم کرنے پر جزاک اللہ خیر،
    میری علم میں ھے جی6 کے علاوہ باقی تمام بی کلاس عرب کے تفلظ ہی نہیں جملوں میں بھی فرق ھے، قہوہ/ سلیمانی چائے، الامارات میں ہر عرب کے گھر پی جاتی ھے ہوٹلوں میں بھی اور کفٹیریا میں بھی مگر گہوہ صرف بڑے شیخوں کے گھروں میں‌ پیا جاتا ھے، یہ ایک خاص قسم کے بیج ہوتے ہیں ان کا بنتا ھے، اب اس قسم کا گہوہ ہو سکتا ھے سعودی میں‌ ہر کفٹریا میں ملتا ھے۔ گہوہ کا پاؤڈر نہیں ملتا اس کے بیج کے ساتھ مشین بھی لینی پڑتی ھے جس سے اس کے بیج پیس کر پاؤڈر بنایا جاتا ھے اور یہ بیج بہت سخت ہوتے ہیں۔ ان بیجوں کی قیمت دھندلی سی یاد ھے کہ ایک بیس کمانڈر کے آفس بوائے سے پوچھا تھا آج سے 15 سال پہلے تو اس نے بتایا تھا کہ یہ بیج 180 درھم کلو قیمت ھے اس کی۔
    جو چائے کی پتی کا بنتا ھے جسے ہم قہوہ کہتے ہیں اسے یہ سلیمانی چائے کہتے ہیں جو اس وقت ہر کفٹیریا سے 50 فلوس کا ملتا تھا۔
    ایک بار پھر جو چائے کی پتی سے بنتا ھے اسے باکستانی قہوہ کہتے ہیں اور الامارات عرب سلیمانی چائے کہتے ہیں۔
    اور جو عرب کا قہوہ گہوہ ہوتا ھے وہ چائے کی پتہ کا نہیں بنتا اب اگر سعودی عرب میں قہوہ عرب گہوہ اگر چائے کی پتی سے بنتا ھے تو آپ یہ بتا دیں تاکہ مزید آگے نہ بڑھا جائے۔ میں نے دونوں کے بارے میں لکھ دیا ھے

    شکریہ

    والسلام
     
  7. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    بہت شکریہ کونان جی،!!!!

    آپ کی بات بالکل صحیح ھے، عربی قہوہ کی جو آپ نے تفصیل بتائی ھے، وہ بالکل سو فی صد درست ھے، صرف یہاں میں تلفظ کی بات کررھا تھا،!!!!!

    یہاں سعودیہ میں چائے کو شائے ھی کہا جاتا ھے، اور قہوہ وہی ھے جو آپ نے لکھا ھے، جسے یہاں بولتے وقت گہوہ کہتے ھیں،!!!
     
  8. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم بڑے بھائی

    میری پوری کوشش ہوتی ھے کہ بات تو تفصیل سے بیان کروں تاکہ جب تک یہاں پر پوسٹ لگی ہوئی ھے جو بھی گوگل میں سرچ کرے اسے اس پر مکمل آگاہی ہو۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ یہاں پر تقریباً سعودی عرب سے زیادہ ممبر ہیں جو زیادہ تر آفس میں جاب کرتے ہیں جن کی ڈیلنگ آفس سے گھر تک کی ہی ھے کیونکہ وہ میں اسطرح جانتا ہوں کہ میرے والد صاحب ایک ملٹینیشن کمپنی میں چیف اکاؤنٹنٹ تھے اور 22 سال بعد ریٹائرڈ ہوئے تھے کیونکہ الامارات گورنمنٹ میں قانون ھے کہ اتنی عمر کے بعد ایمپلائی ویزہ نہیں ملے گا اور بعد میں ان کا ویزہ بزنس کر کروایا تھا، تو 22 سال میں ان کی سوائے "ھذا" کے دوسرا کوئی لفظ نہیں آیا۔ ایک بھائی بھی اکاؤنٹس مینیجر ھے وہاں اور ایک ابوظہبی آئل فیلڈ میں پرسنل سیکریٹری ان کو بھی عربی کا ایک لفظ نہیں معلوم ، ایک بھائی ابوظیبئی الیکٹرسٹی میں الیکٹریکل انجینئر ھے اس کی ڈیلنگ عربیوں کے ساتھ ھے اسے عربی آتی ھے مجھے بھی عربی اس لئے آتی تھی کہ میں ائرفورس میں تھا اور وہاں پر روزانہ عربیوں کے ساتھ ڈیلنگ تھی۔
    باقی آپ بھی یہاں پر مفید معلومات شئیر کیا کریں ایک دوسرے کے بارے میں جان کے اچھا لگتا ھے۔

    اللہ حافظ

    والسلام
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام کنعان بھائی
    اصل میں آپ نے پوسٹ نمبر 18 میں کچھ یوں لکھا تھا کہ
    میرا خیال ہے ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ۔ ''گہوہ'' اصل میں‌'' قہوہ '' ہے جو کہ عامی عربی میں‌ بگڑ کا ''گہوہ'' مشہور ہو گیا ہے ۔ لیکن جو لوگ اصل عربی بولتے ہیں وہ ''قہوہ'' ہی کہتے ہیں ۔ اس پر ہمارے بزرگ عبد الرحمن سید نے بھی روشنی ڈالی تھی ۔

    یقننا ''گہوہ'' عرب میں بہت مقبول ہے اب تو پاکستانیوں میں‌بھی '' گہوہ'' کو پسند کیا جاتا ہے ۔ ایک اور چائے یہاں بہت مشہور ہے جس کو یہ لوگ شای کہتے ہیں ۔ لیپٹن میں الچی یا پودنہ وغیرہ ڈال کر پی جاتی ہے ۔ اس کو بھی عربی لوگ پیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک اور چائے جس کو پاکستانی دودھ پتی کہتےہیں وہ بھی اب بہت زیادہ پی جانے لگی ہے ۔ اسی طرح ایک اور شاہی جس کو ''شای اخضر'' ہے یعنی سبز چائے یا گرین ٹی ۔ یہ صرف طلب کرنے پر ملتی ہے ۔ اگر کسی افغانی یا بلوشی کے گھر دعوت پر جاو تو وہ دوسرے مشروب کے ساتھ'' شای اخضر'' گرین ٹی ضرور پیش کرے گا ۔ گرین ٹی عموما چینی کے بغیر ہی پی جاتی ہے ۔ لیکن اگر کوئی چینی ڈالنا چاہے تو ڈال سکتا ہے ۔ بقول افغانی اگر گرین ٹی میں‌ چینی ڈال دی تو پھراس کی افادیت کم ہو جاتی ہے ۔ عموما پاکستانی بھائی اس کو پکا ہوا پانی کہتے ہیں :)
    کنعان
    آپ کی یہ بات کسی حد تک صحیح ہے کہ بہت سے بھائی جو جاب کرتے ہیں ان کی ڈیلنگ آفس سے گھر تک ہوتی ہے ۔ لیکن زیادہ تر برصغیر کے لوگوں کو اس بارے میں بہت معلومات رہتی ہیں ۔ یہ بات میں سعودیہ کے حوالے سے بتا رہا ہوں ۔ ہو سکتا ہے دوسرے خیلیجی ممالک میں مختلف ہو۔
    صحیح کہا کنعان بھائی سب نے یہاں مفید معلومات شئر کیں ۔ اس سے بہت کچھ معلومات میں اضافہ ہوا ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص سعودیہ میں بیس پہلے رہا ہو ۔ اب اس وقت کے اور آج کے حالات ، رہن سہن ، میں تبدیلی آ سکتی ہے اور سعودی عرب میں یہ تبدیلی آئی ہے ۔ اب اگر وہ کسی چیز کے بارے میں رائے دے گا تو وہ صحیح ہو بھی سکتی اور نہیں بھی ۔ ۔ امید ہے کہ سب بہن بھائی اچھی مفید معلومات شئر کرتے رہیں گئے ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 1, 2010
  10. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم ابن رواحة بھائی

    آپ نے سعودی معلومات فراہم کی میں نے الامارات معلومات فراہم کی تھی فرق صرف اتنا تھا بات سمجھانا۔

    الامارات میں شائی حلیب دودھ والی چائے جو الامارات عرب نہیں پیتے۔

    شائی سلیمانی جسے عرب چینی کے بغیر ہی پیتے ہیں اور اگر نزلہ زکام ہو تو اس میں لیموں ڈال کر پیتے ہیں۔ وہ اس میں چائے کی پتہ یا ادرک ڈالتے ہیں۔ یہ صرف چائے کی پتی ہوتی ھے جسے ہم قہوہ کہتے ہیں۔ اور الامارات میں اسے صرف سلیمانی کہتے ہیں مگر ھے یہ سلیمانی شائی۔

    پاکستانی اس میں چینی ڈال کے پیتے ہیں اور اگر نزلہ، زکام یا دست لگے ہوں بہت زبردست قسم کے تو اس میں لیموں نچوڑ کر پیتے ہیں۔ اور اگر اسے ویسے بھی لیموں ڈال کر پیا جائے تو پھر اس کی کرواہٹ کم ہونے سے زائقہ دار بن جاتی ھے۔ الامارات میں اس میں الائچی نہیں ڈالی جاتی۔
    ویسے یہ شادی شدہ بندے کے لئے روزانہ معمول سے پینا مضر صحت ھے۔

    قہوہ/گہوہ کیا ھے اس پر میں تفصیلی لکھ چکا ہوں آپ یاد رکھیں جب بھی کسی عربی کے گھر آپ کے سامنے اگر پیش ہو گا تو اس کا کپ بہت چھوٹا ہو گا یعنی ایک گھونٹ سمجھ لیں۔ پھیکا ہو گا مگر اس کے ساتھ کھجوریں بھی ہونگی۔ لیکن جو چائے کی پتی سے بنتا ھے وہ نہیں ہو گا۔

    رہی بات گرین چائے کی تو وہ پورے الامارات میں کسی عرب کے گھر یا ہوٹلوں میں نہیں بنائی جاتی اگر کوئی کشمیری ہو تو اس کے گھر ضرور بنتی ہو گی۔

    والسلام
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بس اتنا ہی فرق تھا ۔ اتنا فرق ہو سکتا ہے ۔ دونوں معلومات ہی ٹھیک ہیں ۔ پاکستان میں گرین ٹی افغانیوں کو پیتے ہوئے دیکھا تھا ۔ یہاں‌ تو گرین ٹی کی بہت سی قسمیں مل جائیں گی ۔ البتہ کشمیری چائے گرین ٹی سے مختلف ہوتی ہے ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 1, 2010
  12. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852

    السلام علیکم

    چلیں اس پر بھی بات کر لیتے ہیں۔ آپ گرین ٹی/سبز چائے/ شائی احضر کسے کہتے ہیں، اس کا رنگ کیسا ہوتا ھے۔ کس میں پی جاتی ھے کپ میں ، گلاس میں یا پیالے میں اور اس کے ساتھ کیا کھایا جاتا ھے، جہاں سے بھی آپ کو معلوم ھے بتا دیں اس کی قسموں پر بھی جتنی آپ کو معلوم ہوں، نہ معلوم ہونے پر اندازہ نہیں لگانا اور نہ ہی سرچ کرنے کی کوشش کرنا کیونکہ وہ آپکو شائد یہاں پر نہ ملے لیکن اچھا ہو گا کہ پوچھ لینا۔ اس میں کوئی شرم کی بات نہیں ھے۔

    والسلام
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام
    1- میں نے لکھا تھا کہ اس کو شای کہتے ہیں ۔
    2- جیسا کہ نام سے ظاہر ہے گرین ،اخضر کے معنی سبز کے ہوتے ہیں ۔ اب پتا نہیں آپ کے نزدیک گرین کا معنی کیا ہوتا ہے
    3- عموما چائے کے لئے کپ استعمال ہوتے ہیں لیکن چائے تو آپ کسی میں بھی پی سکتے ہیں ۔ ہم نے عربوں کو گلاسوں میں بھی پیتے دیکھا ہے ۔
    4-اس کے ساتھ کیا کھا یا جاتا ہے ۔ میں نے پہلے کہا تھا گرین ٹی کو بغیر چینی کے پیتے ہیں ۔ اور اس کے ساتھ کچھ مٹھائی یا پھر کھجور وغیرہ لیتے ہیں اور اس میں الائچی اور زنجبیل بھی ڈالی جاتی ہے ۔

    جہاں تک شرم کی بات ہے تو مجھے کبھی شرم نہیں آتی کسی سے پوچھتے ہوئے ۔اور آپ کو بھی شرم نہیں کرنی چاہے
    لیکن یہاں میں نے اپنا مشاہدہ لکھا تھا ۔ انٹرنیٹ سے سرچ کرنے کے لئے آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے مجھے نہیں ۔ کیونکہ آپ ''لندن'' میں رہتے ہیں ۔ ظاہر سی بات ہے کہ آپ معلومات حاصل کرنے کےلئے سرچ کریں گئے۔ م
     
  14. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852

    السلام علیکم میرے بھائی

    میں لندن میں پیدا نہیں ہوا تھا جو صرف سرچ پر ہی رہتا ہوں بات کو سمجھا کریں، یونی پاکستان سے کی ہوئی ھے اور آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ اب میں آپ کو بتاتا ہوں سرچ کیا ھے جو آپ کر نہیں سکے اور اصل کیا ھے۔

    گرین ٹی / سبز چائے اسے انڈیا میں اور پاکستان میں کشمیری چائے کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ھے کہ یہ لپٹن چائے کی طرح نہیں بنی ہوتی، اس کے پتے سبز ہوتے ہیں اور یہ پتوں سے حاصل ہوتی ھے، یہ چائے اصل میں کشمیر میں زیادہ پی جاتی ھے یا کشمیری جہاں بھی آباد ہیں اسے بڑے شوق سے پیتے ہیں،

    ہر کوئی اسے نہیں بنا سکتا جب تک اس کا طریقہ نہ سیکھے کیونکہ اس کی پتیوں سے قہوہ نکالنا سب سے مشکل کام ھے جو چولہے پر ابلتے ہوئے کم از کم دو گھنٹے میں نکلتا ھے۔ اب اتنی کھیچل کون کرے گا اس کو بنانے میں، جب اس کا قہوہ نکلتا ھے تو اس کا رنگ براؤن ہوتا ھے، کشمیری اس کا قہوہ 10 منٹ میں نکال لیتے ہیں جب اس کے قہوہ میں دودھ ڈالیں تو اس کا رنگ گلابی ہو جاتا ھے، پاکستان میں بہت کم کسی جگہ پر رات کو یہ چائے بکتی ھے تو لوگ اسے گلابی چائے بی کہتے ہیں۔ اس میں چینی نہیں ڈلتی بلکہ نمک ڈلتا ھے۔ اور ساتھ بادام اور پستے میش کر کے ڈالے جاتے ہیں، مزید اور بھی بہت سی چیزوں کے ساتھ اور اسے بڑے پیالے میں ڈال کر اس کے اوپر ملائی بھی ڈالی جاتی ھے یہ ھے بھائی گرین چائے/گلابی چائے/کشمیری چائے۔ اس میں نمکین باقر خانی ڈال کر اسے کھایا پیا جاتا ھے۔

    اب لوگ اسے عرب میں چینی ڈال کر پیئیں یا کھجور کے ساتھ ہر کسی کا اپنا معاملہ ھے مگر پاکستان میں کشیمریوں کے گھروں میں جس طرح بنتی ھے اس کو طریقہ درج کر دیا ھے آپ اسے انٹرنٹ سے کہیں نہیں سرچ کر سکتے اگر آپکو یہ طریقہ انٹرنٹ سے ملا ہوتا تو آپ ضرور لکھتے ہر چیز انٹرنٹ میں نہیں ملتی، خیال رکھیں اگر زندگی میں کوئی کشمیری ملا تو اسے پوچھ لینا جو میں نے لکھا ھے وہ ٹھیک ھے یا غلط،

    اب اگر سبز چائے آپ نے کسی کو پیتے ہوئے دیکھی تو ہو سکتا ھے وہ سبز رنگ کی ہو مگر خیال رہے اس کا رنگ گلابی ہوتا ھے۔

    شکریہ بھئی

    اتنی سی بات تھی بھائی میرے،

    والسلام
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام
    گلابی نہیں بلکہ سبز ہی ہوتی ہے ۔ روزانہ ہی پیتے ہیں ۔
    البتہ کشمیری چائے پر اتنی مفید معلومات دینے پربہت شکریہ ۔۔
     
  16. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم بھائی

    جو سبز چائے کی میں نے معلومات فراہم کی ھے اس کا رنگ دودھ ڈالنے کے بعد گلابی ہو جاتا ھے،
    اور جس سبز چائے کی آپ بات کر رہے ہیں تو بھئی یہاں پر تو بےشمار چائے ملتی ہیں پتہ نہیں‌ کس کس چیز کی بنی ہوتی ہیں ان کے ذائقے بھی مختلف ہیں اور رنگ بھی اور ان میں دودھ نہیں ڈلتا قہوہ کی شکل میں‌ ہی پی جاتی ہیں۔

    والسلام
     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ٹھیک ۔ جس سبز چائےکی میں بات کر رہا ہوں ۔۔ اسمیں‌ دودھ نہیں ڈلتا ۔ رنگ سبز ہی ہوتا ہے ۔۔ ابھی بھی میرے سامنے موجود ہے اوراسکو پینے لگا ہوں ۔
     
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    جو سبز چائے آپ پینے لگے ہیں کیا وہ ٹی-بیگ میں ھے

    والسلام
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    نہیں‌۔ لیکن ٹی -بیگ میں مل جاتی ہے ۔
     
  20. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    [​IMG]

    بھائی یہ چائے سبز جس کا آپ ذکر کر رہے ہیں۔

    ---------------------------


    [​IMG]

    سبز چائے - کشمیری چائے - گلابی چائے

    اس کا قہوہ نکلنے کو 3 گھنٹے لگتے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں