عمران خان مدینہ المنورہ میں۔۔۔

حرب نے 'دیس پردیس' میں ‏مارچ 4, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    آج عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین نے نماز ظہر کے بعد مدینہ المنورہ میں پاکستانی عوام سے ملاقات کی اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے خان صاحب سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی نیک خواہشات اُن تک پہنچائیں اس کے بعد عصر خان صاحب زیارتوں پر گئے۔۔۔ اور مغرب کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی پھر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی کے باب جبریل کی طرف پہنچے تو وہاں پر موجود پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے خان صاحب کے ساتھ مصافحہ کیا۔۔۔ مغرب کی نماز کے بعد خان صاحب اپنی اگلی منزل کے لئے روانہ ہوگئے۔۔۔

    لیکن یہ خبر اس لئے نہیں شئر کی کے مجھے کوئی پذیرائی ملے بلکہ وہاں جو لوگوں کے جذبات تھے اُس نے مجھے مجبور کیا کے میں بھی خان صاحب سے جاکر ملوں اور اپنی نیک خواہشات اُن تک پہنچاؤں۔۔۔ وہاں پر موجود ہر شخص عمران خان سے ایک ہی التجاء کررہا تھا کے ہمیں ان ظالم حکمرانوں سے نجات دلائیں۔۔۔ سمجھ نہیں آیا کے خواہش ہے یا دُعا۔۔۔ لیکن یہ جو بھی ہے اس کا تقاضا خان صاحب سے کرنا کیا جائز ہے؟؟؟۔۔۔ ایک خاتون جو وھیل چیئر پر بیٹھی تھیں وہ کھڑی ہوگئیں۔۔۔:) ایک لمحے کو ہنسی بھی آئے کے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر وہ وھیل چیئر پھر پہنچیں اور خان صاحب کو دیکھ کر کھڑی ہوگئیں۔۔۔ ایک لمحے ایسا محسوس ہوا کے خان صاحب کے دیدار نے محترمہ کے مردہ پیروں میں جان ڈال دی۔۔۔ لیکن شاید وہ اُن کی پاکستان محبت کا ثبوت تھی۔۔۔

    اللہ سے دُعا ہے کے ہمیں ظالم حکمرانوں سے نجات دلائے آمین یارب العالمین۔۔۔
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بڑی مذرت کے ساتھ ، ہم ہر چیز میں جائز ناجائز کیوں لے آتے ہیں؟
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    آمین
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یعنی کچھ چیزوں میں جائز نا جائز کا فرق نہیں کرنا چاہئے؟
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اس سے پہلے مکہ میں عمران خان کی دوران طواف و نماز تصاویر کی بھرپور پبلسٹی کی گئی، جن میں احرام کی حالت میں ننگے کندھے میں موصوف نماز پڑھ رہے ہیں اور ہاتھ تو جہاں باندھتے ہیں اس کا ذکر ہی شرم انگیز ہے۔ اللہ ایسے حکمران عطا کرے جنہیں دین کی سمجھ ہو!
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    آمین ۔ اللہ سے دعا ہے کہ جمہوریت سے ہی ہماری جان چھڑا دے ۔ اس کے مقابلے میں‌ ملوکیت نعمت ہے ۔ الحمد للہ ۔
     
  7. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    آمین
     
  8. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    کچھ چیزوں میں ضرور کریں، ہر چیز میں نہ کریں:)
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 5, 2012
  9. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    :00001:
     
  10. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
  11. ابن آدم

    ابن آدم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 31, 2009
    پیغامات:
    131
  12. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    مجھے تو اس سے بھی برے برے حوالے ایران کے تعلق سے ملے لیکن سکے کو ہردو پہلووں کو دیکھنے اور سمجھنے کا قائدہ ملحوظ رکھتے ہوئے میں کوئی لنک نہیں لگا رہا
    بات صرف بادشاہت کو غلط کہنے کی تھی اگر عوام کی فلاح وبہبود کا دوسرا پہلو دیکھیں توہر کسی کو یہ بات معلوم ہے کہ آج کا سعودی خوش وخرم ہے یہ ضروری نہیں کہ ہر کوئی سونے کا نوالہ کھا رہا ہے مگر یہ بات ہمارے مشاہدے کی ہے کہ ہر سعودی کو وہ مقام حاصل ہے کہ وہ اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے بڑے سے بڑے بدعنوان کا گلا پکڑ سکتا ہے، آپ کر سکتے ہیں؟
    اگر بدعنوانی ہے بھی تو وہ محدود ہے جب کہ جمہوریت میں ہر نیا آنے والا پہلے سے اپنے دانت تیز کرکے آتا ہے کہ اب پانچ سال تک عوام کی بوٹیاں نوچوں گا، ہے نا؟؟
    یہ موقع نہیں کہ آپ کو آپ کے حساب سے پوائنٹ ٹو پوائنٹ جواب دوں ، اور ایسا بھی نہیں کہ میں سعودی کا مداح ہوں میرے پرانے پوسٹ آپ دیکھ سکتے ہیں، بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ چند لوگوں کی ناسمجھی کی وجہ سے آ پ پورے سسٹم کو برا نہیں کہہ سکتے ۔ :)
     
  13. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    ٹھیک کہا آپ نے بھائی
    اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے
    میں بھی صرف بادشاہت کو برا کہتا ہوں جس کا کہ اسلام میں کوئی تصور نہیں
     
  14. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ہمارا رویہ
    جمہوریت / بادشاہت
    بد اچھا ، بدنام نہیں

    جمہوریت میں ہم رہ رہے ہیں سو اس کا حال معلوم ہے، بادشاہت میں رہ کر دیکھ لیں ، پھر دونوں میں موازنہ کریں تو یہی سمجھ میں آتا ہے کہ بادشاہت میں ہی غنیمت ہے ۔
     
  15. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    "اسلام میں بادشاہت کا کوئی تصور نہیں" ۔۔۔۔
    اس بات کی کیا دلیل ہے ۔۔۔؟

    اگر بادشاہت نیک و صالح یا انصاف پسند حکمران کے ہاتھ میں ہو تو مضائقہ نہیں ۔۔۔بلکہ احسن ہے
    اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان اور نیک بادشاہ ذولقرنین کو عظیم الشان بادشاہت سے نواز اور اسکو
    بطور "نعمت" کے طور پر زکر کیا ۔۔۔۔
    اگر بادشاہت بری ہوتی تو کم از کم "نعمت" نہ ہوتی ۔۔۔۔خود ہی سوچے

    یہ بیکار کی باتیں کے اسلام میں بادشاہت کا تصور نہیں ۔۔۔پاکستان کے جمہوریت پسند نے پاکستانیوں کو
    پٹی پڑھائی ہوئی ہے ۔۔۔۔اور بڑھ بڑھ کر بادشاہت کی برائی کرتے ہیں کیونکہ انکو پتا ہے کہ ان لٹیرے چوروں اور غونڈوں کو اقتدار کی کرسی صرف جمہیوریت کے طفیل سے ہی مل سکتی ہے اور اس پر بے وقوف عوام خود ہی اس مسند پر بیٹھائنگے ۔۔انکو کچھ نہیں کرنے پڑے گا


    رہ گئی سعودی حکمرانوں کی عیاشی و فلانا ڈھماکہ ۔۔۔۔۔ہم ادھر سعودیہ ہی میں رہتے ہمیں بھی پتا ہے کون کیا ہے ۔۔۔۔یہ مغربی پروپگینڈا کے سعودی عرب کے حکمران ایسے ہیں ویسے ہیں ۔۔۔۔اپنے حکمرانوں کی عیاشیوں کا ذکر نہیں کرتے اور نہ انکا ذکر کرتے ہیں جو جمہوریت کے تالاب میں یہ گندے کیڑے جو انکے پٹھو ہیں پلتے ہیں ۔۔۔جنکی سوئس بینک اکاؤنٹ ہے ۔۔جنکے محلات ہیں ۔۔۔

    پھر ایک بات قابل غور ہے ۔۔۔آپ کہتے ہیں کہ سعودی حکمران عیاش ہیں ۔۔۔۔تو بھئی حکمران کی اصل چیز انصاف کی ہے دیکھنا یہ ہے کہ وہ کرتا ہے کہ نہیں ۔۔۔یہاں جرائم کی شرح دنیا بھر میں سب سے کم ہے
    عیاشی وہ جو بھی کرے ۔۔۔اسکا ذاتی فعل ہے مگر وہ کام جو انکو کرنا چاہیے عوامی سطح پر جس کا تقاضا ایک اسلامی ریاست کرتی ہے وہ کرتے ہیں کہ نہیں یعنی
    1- نماز قائم کرنا ، 2- زکوٰۃ دینا ، نیکی کا حکم اور برائی کی روک تھام اور انصاف
    الحمد اللہ یہ سارے کام یہاں کے حکمران کی بدولت ہورہے ہیں ۔۔۔۔
    کیا جمہوریت پسند پاکستان میں ایسا ہوتا ہے ؟

    آخر میں یہ بات کرتا چلو شائد اتفاق کرے نہ کرے ۔۔۔۔۔
    سعودی عرب کا عیاش ترین حکمران ، پاکستان کے نیک پرہزگار جمہوریت پسند سیاسی رہنما سے کہیں درجہ بہتر ہے ۔۔۔۔
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جس طرح فوجی آمریت کے مقابلے میں جمہوریت نعمت ہے ٹھیک اسی طرح عکاشہ بھائی جمہوریت و ملوکیت کا موازنہ کر رہے ہیں، نہ کہ ملوکیت کو کلی طور پر بہترین قرار دے رہے ہیں۔
     
  17. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جمہوریت ہو یا ملوکیت دونوں‌ غیر اسلامی نظام ہیں! الحمدللہ اسلام نے ہمیں‌ خلافت کا نظام دیا ہے۔ ہاں‌ یہ ضرور ہے کہ خلافت کی غیر موجودگی میں‌ کون سا نظام اپنایا جائے؟
    جمہوریت یا ملوکیت!
    برائیاں دونوں‌میں ہیں مگر یہ ضرور ہے کہ ایک زیادہ بُرا ہے اور ایک کم بُرا ہے۔
    یعنی جمہوریت میں‌ زیادہ خرابیاں‌ہیں اور ملوکیت میں‌ کم!

    بہتر یہی ہے کہ ملوکیت کو اسلامی نظام نہ کہا جائے! اسلامی نظام صرف ایک ہی ہے جس پر رسول اللہ صلی علیہ وسلم اور ان کے اصحاب نے عمل کر کے دکھا دیا۔
    جبکہ احادیث میں ملوکیت کے لئے کچھ خیر کے الفاظ موجود ہیں‌ مثلا:
    [font="al_mushaf"] أَوَّلُ هَذَا الأَمْرِ نُبُوَّةٌ وَرَحْمَةٌ ، ثُمَّ يَكُونُ خِلافَةً وَرَحْمَةً ، ثُمَّ يَكُونُ مُلْكًا وَرَحْمَةً ، ثُمَّ يَكُونُ إِمَارَةً وَرَحْمَةً ، ثُمَّ يَتَكادَمُونَ عَلَيْهِ تَكادُمَ الْحُمُرِ

    " یہ امر اسلام ابتداء تو نبوت اور رحمت ہے پھر خلافت اور رحمت ہوگا، پھر ملوکیت اور رحمت ہوگا، پھر تو ملوکیت کے لئے ایک پر ایک اس طرح گرنے لگے گا جیسے گدھے۔"

    ابن خلدون نے اپنے مقدمہ میں‌ بھی ملوکیت کی تعریف کی ہے، کہ ملوکیت کے زمانے میں‌ فتوحات ہوئی‌ہیں۔





    [/font]
     
  18. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم۔۔۔
    ہر زی شعور فرد کو اس بات کا اختیار ہے کے وہ کسی بھی مسئلے میں اپنی رائے کا اظہار کرے۔۔۔ لیکن اس حقیقت کو بھی ہم نظر انداز نہیں کرسکتے کے جو رائے پیش کی جارہی ہے اُس کی بنیاد کن حالات سے اخذ کی جارہی ہے یا وہ کون سے زمینی حقائق ہیں جنہیں بنیاد بنا کر ایک زی شعور، فہم وفراصت رکھنے والے دوست نے جمہوریت اور ملوکیت کے درمیان موازانہ پیش کیا؟؟؟۔۔۔

    میں رفی بھائی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کے عکاشہ بھائی نے جو موازانہ پیش کیا ہے جمہوریت اور ملوکیت کے تعلق سے تو یہ بھی تو ہوسکتا ہے کے ہو موازانہ حالات واقعات اور معاشروں کے تقابل کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔۔۔ میں نہ جمہوریت کے حق میں ہوں اور نہ ہی ملوکیت کے کیونکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کا جو نظام متعارف کروایا اس میں ملوکیت یا جمہوریت کا کوئی تصور سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔۔۔
     
  19. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    آُپ یہ بتائیں اسلام میں ملوکیت کی دلیل کیا ہے؟

    آپ نے سعودی حکمرانوں کو پیغمبروں سے ملا دیا کیا جناب سلیمان و ذوالقرنین کا طرز حکومت آل سعود جیسا تھا؟

    یہ بات تو غیر مسلم ممالک میں بھی ہے کیا پورپی ممالک میں انصاف نہیں ہوتا؟ ان کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

    کیا سعودی حکمرانوں کا پیسہ امریکا یورپ اور سوئیس بینکوں میں نہیں ہے؟ اور کیا ان کے محلات یورپ و امریکا میں نہیں ہیں؟؟؟بلکہ آج اگر کافر ملکوں کی معیشتیں مستحکم ہیں تو صرف عربوں کے پیسوں کی وجہ سے ہیں۔

    بہت بڑی بات کہہ دی آپ نے زرا اپنے الفاظ پر غور کیجئے گا۔


    جمہوریت سے میری مراد ایسی حکومت ہے جس کا انتخاب مسلمان آپس میں مشورے سے کریں اور جس میں ایک ادنیٰ فرد بھی حاکم وقت سےکسی بات کی وضاحت طلب کر سکے۔ کیا سعودی عرب میں ایسا کچھ ہے؟
     
  20. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    میں نے پہلے سوال کیا تھا ، آپ نے الٹا مجھ سے ہی سوال کرلیا۔۔۔۔چلے کوئی بات نہیں جواب ہوگا تو دینگے نا‌؟
    رہی بادشاہت کے جواز کی دلیل تو یہ تھریڈ ملاحضہ کرلے ۔۔۔
    اسلام میں 'بادشاہت' ۔۔۔ ؟! - URDU MAJLIS FORUM

    یہ تو بچکانہ فعل ہے ۔۔۔یعنی بات کہاں تھی اور آپ کہاں لے گئے ۔۔۔۔میں حکمرانوں کو بھلا پیغمبر سے کیوں ملانے لگا ۔۔۔۔؟
    آل سعود کا طرز حکومت ان جیسا نہ سہی لیکن کافرانہ بھی نہیں ۔۔۔جیسا آپ سوچ رہے ہیں

    بالکل انصاف ہوتا ہے ، پر آپ باقی چیزوں کو گول کیوں کرگئے ؟ نماز ، ذکوٰۃ اور نیکی کا حکم برائی کی روک تھام ۔۔۔۔کیا یہ آپکی یورپی حکومت کرتی ہے ؟

    ہوگا م بلکہ ہے ، پر جہاں یہ پیسہ اپنی عیاشی پر خرچ کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ دیتے بھی ہیں ۔۔
    بھول گئے پاکستان میں سیلاب زدگان کی سب سے زیادہ مدد کس نے کی ؟ اور کرتا رہا ہے باوجود اسکے کے پاکستان کے چور لٹیرے حکمران وہ پیسہ پڑپ کرجاتے ہیں پھر بھی یہ دیتے ہیں ۔۔۔
    کیا ایسا کوئی پاکستانی حکمران ہے جو عیاشی کے علاوہ فیاضی بھی دکھاتا ہو؟
    واضح رہے کہ میں عیاشی کا دفاع نہیں کررہا بلکہ زمینی حقائق بتا رہا ہوں

    بہت بڑی بات کہہ دی آپ نے زرا اپنے الفاظ پر غور کیجئے گا۔


    پہلے تو آپ خود کنفیوز لگتے ہیں جسے جمہوریت کی اصل کا ہی نہیں پتا ۔۔۔۔
    جمہوریت میں مشورہ نہیں فیصلے ہوتے ہیں ۔۔۔اور ووٹ مشورہ کا نام نہیں فیصلہ کا نام ہے ۔۔۔
    جسکی اکثریت اسکی حکومت ۔۔۔
    مشورہ یا شورائی نظام خلافت کا نظام ہے جو اسلام کا سب سے بہترین نظام ہے ۔۔۔۔
    میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کوشش خلافتی نظام کی ہونی چاہیے اگر نہ ہوسکے کسی وجہ سے تو پھر صرف اور صرف نیک و صالح آدمی کی بادشاہت قابل قبول ہے ورنہ باکل بھی نہیں
    اور جمہوریت تو نیک کی بھی نہیں
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں