سچی مسکراہٹیں

ام اقصمہ نے 'لطائف' میں ‏جنوری 29, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کافی عرصہ پہلے کی بات ہے ہماری فائننشل مینجمینٹ کی کلاس میں ایک طالبہ نے کسی سوال کے بارے میں کہا کہ سر اتنا مشکل ہے اس میں دماغ ہی نہیں چل رہا۔ سر بولے: اللہ نہ کرے کہ کسی کا دماغ "چلے"! :ROFLMAO:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کوئی مہمان جمعدار کے آنے کے وقت پر دروازے پر دستک نہ دے۔ بہت برا ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    اپنی بیٹی کو حدیث یاد کروا رہا تھا جو کہ ساڑھے تین برس کی ہے اور ان دنوں ميری زوجہ کا آپریشن ہوا تھا اور اسنے مجھے تاکید کی کہ آپ میرے ساتھ کوئی ایسی بات نہ کرنا جس سے مجھے ہنسی آئے اور ہنسنے سے تکلیف ہوتی ہے اور جس دن کا یہ واقعہ ہے، میرے دوست مولانا کے گھر سے بریانی آئی تھی۔

    اب بیٹی یاد کرنے کے بعد سنا رہی تھی اور سنانے کے بعد کہنا تھا

    أو كما قال -------- رواه طبرانى

    تو اسکے بجائے اچانک بولی

    أو كما قال -------- رواه بریانى :):):)

    بس پھر کیا تھا میری زوجہ تو ہنستے ہنستے رونے لگ گئی درد کی شدت سے اور بعد میں کہا کہ مولانا کے گھر اسکو نہ لے کر جانا کہیں انکے سامنے ایسا کہہ دے تو سمجھیں گے انکو اور بریانی چاہیے:):):)
     
    Last edited: ‏مارچ 2, 2018
    • ظریفانہ ظریفانہ x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    اپنی بیٹی کو حدیث یاد کروا رہا تھا جو کہ ساڑھے تین برس کی ہے اور مجھے بابا کہتی ہے

    اب بیٹی یاد کرنے کے بعد سنا رہی تھی عربی میں سنانے کے بعد اردو ترجمہ سنا رہی تھی اور غلطی پر میں نے ڈانٹا اور کہا صحیح سناؤ ، تو یہیں گڑبڑ ہوگئی

    جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ تعالی اس پر رحم نہیں فرمائیں گے --- کچھ ایسا ہی فرمایا

    تو اسکے بجائے اچانک بولی

    جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا بابا اس پر رحم نہیں فرمائیں گے ----:):):)
     
    Last edited: ‏مارچ 2, 2018
    • ظریفانہ ظریفانہ x 4
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

    ویسے لگتا ہے بچی کو بریانی کچھ زیادہ ہی پسند ہے، اللہ اسے آپکی آنکھوں کی ٹھنڈک اور بخشش کا ذریعہ بنائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    بریانی کچھ خاص پسند نہيں :unsure: اس سے چھوٹی یعنی منجھلی بیٹی حافظہ میں تیز ہے ماشاءاللہ اور اس کے کچھ الفاظ ابھی صاف نہيں ہیں ،ماشاءاللہ کو ماثھا اللہ ، ذکرک و شکرک کو دکرک و تھکرک پڑھتی ہے :)

    اور اکثر دوست و احباب اور عزیز و اقارب اس سے سن کر لطف اندوز ہوتے ہیں

    اور یہ ہماری استاذہ بھی ہے ،چھینکنے کے بعد الحمدللہ کہنے پر اگر کسی نے یرحمک اللہ نہ کہا تو تھوڑا اونچی اور تنبیہی انداز میں دوبارہ الحمدللہ کہتی ہے ،جزاک اللہ کہنے پر وایاکم کیوں نہیں کہا ؟ :)

    اللہ تعالی سب کی اولادوں کو صالحہ اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور جنت الفردوس میں جانے کا ذریعہ بنائے ،آمین
     
    Last edited: ‏اپریل 9, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ما شاء اللہ!

    اللہ آپ سب کو یوں ہی ہنستا بستا رکھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک دوست نے یہ پوسٹ کی

    سوال: کیا ایک لڑکی اپنی بیوہ بہن کے شوہر سے شادی کر سکتی ہے؟

    آپشن ا : ہاں ، آپشن ب : نہیں ، آپشن ت : پتہ نہیں

    ابو حسن :
    ہاں کرسکتی ہے اگر بیوہ بہن کو موت اور اس کے شوہر کو دوبارہ زندگی مل جاۓ:)

    اب ایک کار آمد جواب ملاحظہ فرمائیں

    بن آدم :
    شیعہ فرقے میں کر سکتے . بریلوی میں عدت پوری ہونے کے بعد اور اہلحدیث منع کرتے

    ابو حسن :
    1- اسکا مطلب ہے کہ شیعہ میت سے شادی کی اجازت دیتے ہیں؟

    2- بریلوی قبر والے سے شادی کی اجازت دیتے ہیں؟

    3-اہلحدیث میت اور قبر والے سے شادی کرنے سے منع کرتے ہیں؟

    آپ کے تینوں جواب بے شک لاجواب(y)

    بھائی زیب خان جب ایوارڈ تقسیم کرنے شروع کرو تو ان حضرت کو پہلا انعام دینا

    بن آدم :
    سمجھ جاؤ جو میں نے لکھا ہے، آپ بھی فرقے پر پوسٹ کرتے؟

    زیب خان : فرقے پر کب کیا یار... معصومانہ سوال تھا


    ابو حسن : حضرت سمجھنے کی ناکام کوشش کرہا ہوں ، پر آپ کی حکمت بھری باتیں اس چھوٹے سے دماغ میں نہیں سما پا رہیں:)
     
    Last edited: ‏مارچ 2, 2018
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    سوال کی طرح جواب بھی "بہت خووب " کیٹگری کا ہے :)
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  11. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم



    اس پر بچوں میں زیادہ تر ایسا ہوتا ہے کہ ان کی زبان کے نیچے ایک فالتو جھلی ہوتی ہے جس نے زبان کو نیچے سے پکڑا ہوتا ہے جس سے بچہ بول تو سکتا ہے مگر طوتلا، چاہیں تو تو ڈاکٹر سے کٹوا لیں یا چاہیں تو گھر کے بڑوں میں سے کوئی بھی اپنی دونوں انگلیاں جھلی کے نیچے رکھ کر درمیان میں انگوٹھے سے پریس کرتے ہیں جس سے یہ جھلی ٹوٹ جاتی ہے اس سے بچے کو تکلیف بھی نہیں ہوتی۔

    آپ اپنی بیٹی کی زبان چیک کریں اگر ایسا ہو تو اپنے جی پی سے مشورہ کریں۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    والسلام
     
    Last edited: ‏فروری 15, 2018
  12. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    وعلیکم السلام

    جزاک اللہ خیرا آپ کے محبت بھرے مشورے کا ، اسے ظاہری طور پر ایسی کوئی علامت نہیں جو آپ نے بتائی اور جو تصویروں میں موجود ہے ، چند الفاظ کے علاوہ سب الفاظ وہ صاف بولتی ہے الحمدللہ
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    حمودی سکول سے آیا تو بہت پرجوش اور خوش تھا، وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ میں نے آج ایک بہت نیک کام کیا ہے، پوچھا کیا کیا؟

    تو کہنے لگا کہ آج میلی کلاس کا ایک بتہ بہت زیادہ لو لہا تھا میں نے جب پوچھا تو اس نے بتایا کہ میلا لنچ بہت کم ہے اول بھوک زیادہ ہے، پھل میں نے اسے کھوش کر دیا!

    شاباش تو تم نے اسے اپنا لنچ دے دیا؟

    نہیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میلا لنچ تو پہلے ہی تھولا تھا، میں نے اسے اپنی کاکے ہوتے کی (بچپن کی) سٹوریز سنائیں تو وہ ہنسنے لگ پڑا!!!!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ریم سکول سے گھر آکر:
    ماما سکول میں ایک بچی کو پتہ ہی نہیں تھا کہ چھٹیاں کیا ہوتی ہیں، پھر میں نے اس کو بتایا

    ماما: کیا بتایا

    ریم: یار یہی کہ چھٹیوں میں گھر نہیں جانا ہوتا :ROFLMAO:
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    جیسے پاکستان میں چاند پر کھینچا تانی ہوتی ہے ایسے ہی یہانپر بھی ڈرامہ ہے

    اب بھی کچھ مساجد میں پرسوں 15 شعبان کی رات تھی اور کچھ میں کل

    میرے دوست علماء کے ساتھ بھی یہی ڈرامہ ہے اور یہ بھی نہیں کہ جیسے لاہور اور پشاور کا فاصلہ بلکہ 5 سے 10 کلومیٹر کے فاصلہ اور ایک ہی شہر کی مسجدیں ہیں ( شہر الگ ہونے سے چاند الگ نہیں ہوجاتا صرف فاصلہ بتانے کیلئے شہر کا لکھا ہے)

    ابو محمد ، ابوعبداللہ اور حافظ جی یہ جس مسجد میں پڑھاتے ہیں وہاں کل نصف شعبان تھا

    گزشتہ رمضان کے آخر میں ابوعبداللہ سے ملاقات کے دوران میں نے کہا کہ عید آگے پیچھے ہوگئی تو پھر کیا کرینگے آپ ؟

    ابوعبداللہ : سچ میں بہت پریشان ہوں اس معاملہ میں ،عید کے دن دعوت سسرال میں ہوتی ہے

    ابوحسن : اور یہاں اعلان ہوگیا اور آپ کے تیسواں روزہ ہوا تو آپکا کیا حال ہوگا ؟

    اور یہاں کے لوگ آپکو گلے ملیں گے اور عید مبارک کہیں گے اور آپ جواب میں کہو گے کہ میں روزہ سے ہوں ؟

    سامنے والا تو فورا کہے گا مولانا میں نے تو سنا ہے عید کے دن شیطان روزہ رکھتا ہے:LOL::ROFLMAO:

    ابوعبداللہ : یار آپ مرواؤ گے مجھے

    جواب سن کر تو ابوعبداللہ کی ہنسی نہ رک پا رہی تھی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    سحری کے دسترخوان پر
    کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ موبائل میں نمبر خود سے اگنور لسٹ میں ایڈ ہو سکتا ہے؟ عثمان( بھانجا). دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں. یا تو موبائل فون چائنا کا ہو یا پھر جس کا نمبر ایڈ ہو جائے. وہ چائنا کا ہو. ورنہ نہیں: )‌‌
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    ناشتے کی ٹیبل پر ۔۔۔
    میں :عبداللہ (میرا بھتیجا ) جلدی سے انڈہ کھاؤ اتنی دیر سے پلیٹ میں رکھا ہے کھا کیوں نہیں رہے گھورنے کے لیے نہیں کھانے کے لیے رکھا ہے ۔۔۔
    عبداللہ : سوری آپی میں نہیں کھا سکتا اسے ۔۔۔۔
    میں : کیوں کیا ہوا؟
    عبداللہ : پیٹ میں جاتے ہی چوزہ نکل آئے گا پھر باہر کیسے نکلے گا ۔۔۔۔۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں