علی رضی اللہ عنہ سے محبت کرنے والا مومن اور بغض رکھنے والا منافق ہے

khuram نے 'نقطۂ نظر' میں ‏ستمبر 7, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825

    بھائی ہم تو غیرمقلدین کوبھی مسلمان سمجھتے ہیں اوراس لحاظ سے انہیں بھائی مانتے ہیں۔
     
  2. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    الطحاوی صاحب! مراقبے کی حالت میں لکھنے پڑھنے سے پر ہیز کریں!!


    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہتر ہو گا کہ موضوع کے متعلق مفید گفتگو کی جائے ۔
     
  4. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
    ذارا مسلم شریف کی اس حدیث کو پڑھ لیں جس میں مروان کی اولاد کا بغض مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ صاف ظاہر ہورہا ہے لیکن پھر بھی آپ نہ مانے گے اور حیلہ بہانہ بائیں گے کیونکہ آپ خارجی گروہ سے تعلق رکھتے ہو جن کو مناقب مولا علی رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک آنکھ نہیں بھاتے اور ایسے نعوذباللہ فضول کام سمجھتے ہو

    حدیث شریف :
    1641 : سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مدینہ میں مروان کی اولاد میں سے ایک شخص حاکم ہوا تو اس نے سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کو بلایا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو گالی دینے کا حکم دیا۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے انکار کیا تو وہ شخص بولا کہ اگر تو گالی دینے سے انکار کرتا ہے تو کہہ کہ ابوتراب پر اللہ کی لعنت ہو۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ابوتراب سے زیادہ کوئی نام پسند نہ تھا اور وہ اس نام کے ساتھ پکارنے والے شخص سے خوش ہوتے تھے۔ وہ شخص بولا کہ اس کا قصہ بیان کرو کہ ان کا نام ابوتراب کیوں ہوا؟ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لائے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو گھر میں نہ پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تیرے چچا کا بیٹا کہاں ہے؟ وہ بولیں کہ مجھ میں اور ان میں کچھ باتیں ہوئیں اور وہ غصہ ہو کر چلے گئے اور یہاں نہیں سوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا کہ دیکھو وہ کہاں ہیں؟ وہ آیا اور بولا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! علی مسجد میں سو رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے، وہ لیٹے ہوئے تھے اور چادر ان کے پہلو سے الگ ہو گئی تھی اور ( ان کے بدن سے ) مٹی لگ گئی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مٹی پونچھنا شروع کی اور فرمانے لگے کہ اے ابوتراب ! اٹھ۔ اے ابوتراب ! اٹھ۔

    سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ۔
     
  5. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
    یہ اوٹ پٹانگ حرکتیں آپ اس سے پہلے آئی ٹی تعلیم اور آئی ٹی دنیا پر بھی کر چکے ہیں اسلئے میرے لئے تو یہ سب نیا نہیں ہے۔۔۔

    اس واقعہ سے آپ کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کچھ تشریح کرنے کی زحمت کریں گے کیونکہ مجھے تو کچھ سمجھ نہیں لگی کہاں مروان کی اولاد میں سے ایک حاکم اور کہاں اردو مجلس کے اراکین۔۔۔!!! لگتا ہے طاہر القادری کی لائبریری سے جو آپ کے ہاتھ لگتا ہے وہ پڑھے بغیر آپ یہاں چھاپ دیتے ہیں۔
     
  6. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
    ہاتو برہانکم ان کنتم صادقین۔۔۔۔اور اگر ثبوت پیش نہ کر سکیں تو ایک اکسیری نسخہ باقاعدگی سے استعمال کیجیے اور وہ یہ کہ صبح ، دوپہر شام تین تین دفعہ اول آخر درود شریف کیساتھ باقاعدگی سے "لعنة اللہ علی الکازبین" کا ورد کیا کیجیے ان شاء اللہ تعصب ، نفرت بغض اور اندھی تقلید کے مرض سے بہت جلد شفایاب ہو جائیں گے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 20, 2010
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں