افطاری

s4shakeel نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏اکتوبر، 1, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    افطاری

    ایک جدید تہذیب یافتہ افطاری ادارے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ ادارہ کچھ مقامات پر اتنا حساس واقع ہوا ہے کہ اس سے آگے پر جلنے لگتے ہیں۔ گویا جو جتنا حساس ہے، اتنا ہی پر جلا بیٹھا ہے اور اڑنے سے معذور ہے۔ سنا ہے کسی زمانے میں شتر مرغ اڑا کرتے تھے پھر انہیں ‌چڑیا گھر کی شہری زندگی راس آ گئی اور یہ جنگلی سے پالتو بن گئے۔ کچھ جانوروں کو غلامی اس قدر راس آتی ہے کہ رہائی کے خوف سے مرنے لگتے ہیں۔ ان کی خوشی اسی میں ہے کہ اپنے مالک کے قدموں میں بیٹھے رہیں۔ ورہ روٹی ڈال دے تو خوش رہیں وہ ٹھڈے مارے تب بھی خوش رہیں۔
    ٹھڈوں کے ساتھ اگر خوشحالی آتی ہو تو برا کیا ہے خوشحالی کے بغیر ٹھڈے پڑیں اصل برائی یہ ہے۔ برائی یہ بھی ہے کہ آدمی کا روزہ نہ ہو اور وہ افطاری کرتا پھرے لیکن پھر بندہ کرے کیا؟ وہ روزہ بھی نہ رکھے سحری بھی نہ کھائے، نماز بھی نہ پڑھے برائی بھی نہ چھوڑے اور اگر افطاری بھی نہ کرے تو کیا مکمل کافر ہو جائے؟ افطاری میں کھابہ ہے تو ثواب بھی ہے۔ یہ فنکشن بھی ہے اور تعلقات عامہ بھی ہے اور سٹیٹس سمبل بھی ہے۔ افطاری جتنی بڑی اور جتنے بڑے ہوٹل میں ہو گی، میزبان اتنا ہے بڑے ہو گا۔ دو طرفہ تجارت کی مانند افطاری کے فوائد اور مقاصد بھی دو طرفہ ہیں۔ افطاری دینے والا ثواب بھی کماتا ہے اور تعلقات بھی بناتا ہے میزبان کھلا کر خوش ہوتا ہے۔
    طارق احمد​
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    شکریہ زمرد بھائی.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں