آج خانہ کعبہ کو غسل دیاجائے گا

irum نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    آج خانہ کعبہ کو غسل دیاجائے گا



    مکہ مکرمہ ( نمائندہ خصوصی)نئے ہجری سال میں پہلی مرتبہ ہفتہ کو (آج)خانہ کعبہ کو غسل دیاجائے گا۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالدالفیصل بعدنماز فجرخانہ کعبہ کو غسل دیں گے۔ غسل کعبہ سے قبل تقریب کے شرکاء کعبہ کا طواف کریں گے اور اس کے اندرونی حصے میں نوافل ادا کریں گے۔ بعد ازاں اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھگوئے سفید کپڑے سے صاف کیا جائے گا جبکہ فرش پر آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور خالی ہتھیلیوں سے صاف کیا جائے گا،اس دوران خانہ کعبہ کا دروازہ ڈیڑھ سے دوگھنٹے تک کھلارہے گا۔جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب ملتزم کے سامنے غلاف کعبہ کو اوپرتک اٹھادیاگیاتھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ خیرا
    اچھی انفارمیشن کا شکریہ سسٹر جی
     
  3. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    فتح مکہ کے موقعہ پر نبي صلي اللہ عليہ وسلم نے بتوں کو توڑنے اور تصاوير کو مٹانے کے بعد کعبۃ اللہ کو غسل دينے کا حکم ديا تھا ۔ (( ان النبي صلي اللہ عليہ وسلم امر بغسل الکعبۃ بعد ما کسر الاصنام وطمس التصاوير )) ( تاريخ الکعبۃ المعظمہ ص 327 بحوالہ حسين عبداللہ باسلامہ ۔ بخاري ، الطحاوي ( 283/4 ) معاني الآثار )
     
  4. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    سبحان اللہ۔ کتنا خوبصورت منظر ہو گا۔ اللہ ہم سب کو کعبۃ اللہ کی زیارت نصیب فرما۔ آمین
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    آمین
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شکریہ ارم بہن، آج صبح ہی یہ خبر پتہ چل چکی تھی ویسے خانہ کعبہ کو سال میں دو بار غسل دیا جاتا ہے لیکن ہر بار غسل دیے جانے والے دن یا اس کے بعد اس کا پتہ چلتا ہے شاید جان بوجھ کر ایسا کیا جاتا ہے کہ زیادہ رش نہ ہو جائے ورنہ ہماری بھی حسرت ہے کہ ایک بار خانہ کعبہ کا غسل دینے کا منظر بھی دیکھ سکیں۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    السلام علیکم !
    نہیں ۔ یہ ایک معروف بات ہے کہ بیت اللہ کو ہر سال دوبار غسل دیا جاتا ہے ، پہلی بار محرم کی 15 تاریخ کو اور دوسری بار شعبان کی 15 تاریخ ۔ ان تاریخوں کو ویسے ہی رش نہیں ہوتا کیونکہ 15 محرم تک حجاج کرام جا چکے ہوتے ہیں اور 15 شعبان کو رمضان کریم کی آمد کی وجہ سے رش کم ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم ۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاء اللہ بنت مكہ خوش قسمت ہيں آپ ، كتنى ننھی منى حسرت ہے۔ ہمارى حسرت موت سے قبل ايك بار كعبة اللہ كى زيارت كی ہے ۔
     
  9. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اللہ اس مقدس خواہش کو پوری کرے۔۔آمین ثم آمین
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیر محترم عکاشہ بھائی مجھے اس کے بارے نہیں پتہ تھا انشاء اللہ اب ان تاریخوں کو دھیان میں رکھوں گی

    ام نورالعین بہن اللہ آپ کی ساری نیک خواہشات پوری کرے اور ہم بہنوں کو حرم شریف میں ملاقات کا موقع کا دے
     
  11. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    آمین
     
  12. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
  13. اداس ساحل

    اداس ساحل -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 28, 2010
    پیغامات:
    183
    ماشااللہ، سبحان اللہ

    واقعی کیا منظر ہو گا۔ اللہ نے دعا ہے کہ ہم سب کو توفیق عطاء فرمائے اس مقدس کام کرنے کی اور اس صدقہ جاریہ میں ہم سب کو شامل کرے. آمین​
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں