اپنے دُکھ کو چھپاؤ نہیں ، لیکن اُسے گناہ کا سبب مت بناؤ

sjk نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏مارچ 8, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    اپنے دُکھ کو چھپاؤ نہیں ، لیکن اُسے گناہ کا سبب مت بناؤ

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا فرمان ہے ﴿﴿﴿﴿﴿ إِنَّمَا الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الأُولَى ::: بے شک صبر تو وہی ہے جو دُکھ کی ابتداء میں کیا جاتا ہے﴾﴾﴾﴾﴾
    صحیح البخاری/حدیث1283/کتاب الجنائز/باب31

    کچھ لوگ اس حدیث شریف کا غلط مطلب لیتے ہیں کہ جب کوئی دُکھ پہنچے تو اُسی وقت اُس پر صبر کرنے سے مُراد اُس کا اظہار نہ کرنا ہے ،لہذا کسی دُکھ کی حالت میں رونا نہیں چاہیے اور نہ ہی اُس کا ذِکر کرنا چاہیے۔جب کہ یہ دُرست نہیں اور انسانی جذبات کے عین خِلاف ہے ، ہمارے دِین میں انسان کو کسی بھی ایسے کام کا حکم نہیں دِیا گیا جو انسانی فطرت کی جائز ضروریات پوری کرنے سے روکنے والا ہو


    دیکھیے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی زندگی مُبارک میں اُن پر غم اور دُکھ والے وقت آئے تو وہ روئے بھی اور اپنے غم کا اظہار بھی فرمایا لیکن اللہ کی نافرمانی والا کوئی کام نہیں کیا ، بلکہ اللہ کا شکر ہی ادا فرمایا

    اس کی ایک بہترین مثال اُس وقت میں ملتی جب اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بیٹے ابراھیم رحمہُ اللہ کی موت واقع ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مُبارک آنکھوں سے پاکیزہ آنسو رواں ہوگئے، اور انہوں نے فرمایا ﴿﴿﴿﴿﴿إِنَّ الْعَيْنَ تَدْمَعُ ، وَالْقَلْبَ يَحْزَنُ ، وَلاَ نَقُولُ إِلاَّ مَا يَرْضَى رَبُّنَا ، وَإِنَّا بِفِرَاقِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ :::بے شک آنکھ آنسو بہا رہی ہے ، اور دِل دُکھی ہے ، اور ہم صِرف وہی کہیں گے جِس سے ہمارا رب راضی ہو ، اور اے ابراہیم ہم تُمہاری جدائی سے یقیناً دُکھی ہیں ﴾﴾﴾﴾﴾
    صحیح البخاری/حدیث1303/کتاب الجنائز/باب43

    پس اس حدیث شریف ﴿﴿﴿﴿﴿ إِنَّمَا الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الأُولَى ::: بے شک صبر تو وہی ہے جو دُکھ کی ابتداء میں کیا جاتا ہے﴾﴾﴾﴾﴾ کا مطلب یہ ہے کہ جب کسی کو کوئی دُکھ پہنچے تو وہ اسی وقت سے ہی اُس پر صبر کرتے ہوئے اُس کے اظہار میں اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مقرر کردہ حدود سے خارج نہ ہو ۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکم اللہ خیرا
    اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  3. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  4. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    جزاکم اللہ خیرا
    اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا بھائ sjk
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    یہ بھائی نہیں بہن ہیں :00009:
     
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نشاندہی کا شکریہ سسٹر ارم۔ اورسسٹر sjk سے معذرت۔ یہ سہو نادانستہ تھا۔ ذرا غور کیجیۓ کہ ان کی شناخت (id) کے نیچے "ناظم" لکھا ہوا ہے۔ اگر "ناظمہ" لکھا ہوتا تو شائد یہ غلطی نہ ہوتی۔ ویسے بھلا ہو اپنے ناموں کو حروف میں چھپانے کی روش کا کہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان حروف کی آڑ میں کوئ مذکر ہے یا مؤنث۔
     
  10. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاکم اللہ خیرا
    اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ۔۔۔۔
     
  11. محمد ابرار شاہ

    محمد ابرار شاہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 2, 2012
    پیغامات:
    31
    غم زندگی کے ساتھ ہے سائے کی شکل میں
    اے دوست ! یہ غلط ہے تو کوئی مثال دے
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں