میں جنت میں اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں لیکن بغیر حوروں کے

عبد الرحمن یحیی نے 'آڈیو وڈیو اور فلیش' میں ‏اگست 11, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    شیخ محمد العریفی سے ایک خاتون کا سوال


    شیخ میں اللہ سے ایک دعا کرتی ہوں کی اللہ مجھے اور میرے شوہر کو جنت میں اکٹھا کرے لیکن وہاں حوریں نہ ہوں
    کیا میری یہ دعا صحیح ہے ؟

    شیخ کا جواب : (مسکراتے ہوئے )

    یعنی آپ بغیر حوروں کے اپنے شوہر کے ساتھ جنت میں رہنا چاہتی ہو دنیا میں بھی اس کے ساتھ اور جنت میں بھی اُس کے پیچھے

    میری دعا ہے اللہ آپ کو جنت میں اکٹھا کرے

    آپ جنت میں چلی گئی تو ان شا ء اللہ آپ کو وہاں وہ سب کچھ ملے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گی ،حوریں ہوں یا نہ ہوں

    ان شا ء اللہ آپ کی قدرو منزلت حور العین سے زیادہ ہو گی

    مومنہ عورت کی جنت میں شان و شوکت اور اُس کا حسن وجمال

    حوروں سے زیادہ اعلی و برتر اور مکمل ہو گا

    آپ اس حوالے سے مطمئن رہیں

    اللہ آپ کو اور آپ کے شوہر کو جنت میں اکٹھا کرے (آمین)



    http://www.youtube.com/watch?v=1rwIcGz2-kA&feature=player_embedded
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء

    اللہ تعالی تمام ایمان والی عورتوں کو جنت میں‌ اُن کے دنیاوی ایماندار خاوندوں کے ساتھ اکٹھا فرما دے۔ آمین۔

    انوکھی دعا ہے۔

    ویسے حوریں تو لازما ملیں گی ۔ ان کے بغیر جنت کی نعمتیں مکمل نہیں ہوتیں۔

    رہی یہ ''حمیت'' تو یہ بھی جنت میں جانے کے بعد بالکل ''کافور'' ہو جائے گی۔
     
  3. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    سبحان اللہ۔ سوتن پن کا کسقدر خوف ہے۔

    واقعی انوکھا سوال ہے۔

    جزاکم اللہ خیرا۔
     
  4. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    اسی سوال سے انداہ کر لیں،کہ محترمہ اس بارے میں‌ کتنی دور کی سوچ رہی ہیں۔
    ابتسامہ
     
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    دنیا میں کوئی ’’حور‘‘ ملے یا نہ ملے۔ البتہ جنت میں ’’حور‘‘ تو لازماً ملے گی۔
     
  6. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]
    مغل بھائی
    دنیا میں
    حور الطین
    اور جنت میں
    ان شا ء اللہ
    حور العین
    [/font]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں