انقلاب کہاں تک پہنچا؟

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏اگست 19, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ہاشمی کی بات کا چند لوگ شاید یقین نہ کریں لیکن عمران خان خود اپنی تقاریر سے ان کی باتوں کو درست ثابت کر رہے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان سادہ اور بھولے انسان ہیں، جتنی عزت ان کو عمران خان نے دی کبھی کسی نے نہیں دی۔پارٹی میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ فوج ان کے ساتھ ہے مگر میں نہیں سمجھتا کہ فوج عمران خان کے پیچھے ہے یا ان کو سیاسی معاملات میں مدد فراہم کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے نجی نیوز چینل کو انٹر ویودیتے ہوئے کہا کہ فوج کی دل سے عزت کرتا ہوں، ان کو ملک کا محافظ سمجھتا ہوںاور میرا یقین ہے کہ فوج کبھی مرضی سے اقتدار میں نہیں آئی، ان کو ہمیشہ مجبور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج تک عمران خان کو بار بار یقین دلایا جاتا ہے کہ فوجی افسران ان کے ہمراہ ہیں، اور عدالت بھی اس حکومت کو فارغ کر دے گی مگر میں ان سے کہتا ہوں کہ تھرڈ ایمپائر کبھی ان کے حق میں انگلی نہیں اٹھائے گا۔ میں نے کبھی کسی فوجی جوان یا افسر سے عمران خان کی ملاقات نہیں دیکھی ، نہ کبھی کوئی فون آیا، لیکن پارٹی میں کچھ لوگ پانچ کور کمانڈروں کی باتیں کیا کرتے تھے، پارٹی میں زیادہ تر لوگ عمران خان کے دوست نہیں ہیں۔
    ایک موقع پر جب ان سے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کے نام لے کر پوچھا گیا کہ کیا ان میں سے کوئی فوج سے یا کسی اور طاقت سے رابطے میں تھا تو جاوید ہاشمی نے ان سب کے نام لے کر کہا کہ یہ سن بہت اچھے لوگ ہیں ان میں سے کو ئی بھی ایسا نہیں، بار بار سوال پوچھے جانے پر بھی جاوید ہاشمی نے ایسا کوئی نام نہیں لیا جو فوج سے یا آئی ایس آئی سے رابطے میں ہوتاہم ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معاملات طے کرتے ہوئے محسوس ہوتا تھا کہ کوئی ان دیکھی طاقت ہم سے فیصلے کروا رہی ہے، لیکن انہوں نے اس بار بھی کسی کا نام نہیں لیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد پارٹی ہے جس میں ایک ایک پیسے کا حساب لیا اور دیا جاتے ہے، اور اس میں عمران خان بہت ایماندار ہیں۔ میں نے عمران خان سے کہا کہ اگلا دور ان کا ہے، مسلم لیگ ختم ہو جائے گی مگر ان کو کچھ جلدی تھی۔پارٹی میں سب نے وزیر اعظم ہاوس جانے کی مخالفت کی تھی۔ عمران خان نے ممکنہ انتخابات کے لئے امیدواروں کا سلیکشن کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی بنائی تھی۔ شیخ رشید احمد بھی پارٹی معاملات میں مداخلت کرتے تھے مجھے اچانک محسوس ہونے لگا تھا کہ یہ سب ویسا ہی ہو رہا ہے جیسے لوگ اسکرپٹ کی باتیں کیا کرتے تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    پرامن انقلابیوں کا پولیس پر غیر انسانی تشدد
    اسلام آباد: شاہراہ دستور پر حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ ان کے تصادم کے دوران سٹی پولیس کو اس وقت ایک نفسیاتی دھچکا پہنچا، جب ان کے کمانڈر ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو ریڈزون میں مظاہرین سے جھڑپ کے بعد شدید زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال پہنچادیا گیا۔

    پولی کلینک کے نام سے معروف فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے ڈان کو رازدارانہ انداز میں بتایا کہ اس افسر کو صبح گیارہ بجے جب اس ہسپتال میں لایا گیا تو ان کے پورے جسم پر اور خاص طور پر سر کے پیچھے شدید ضربوں کے نشانات اور سوجن نمایاں تھی۔

    انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ بتایا کہ ’’ان کے سر کی پشت پر لگنے والی شدید ضرب خاص طور پر پریشان کن ہے، جس کی وجہ سے انہیں تین مرتبہ الٹی ہوئی تھی۔‘‘

    مذکورہ ڈاکٹر نے کہا ’’ایمرجنسی میں ابتدائی طبّی امداد حاصل کرنے کے بعد وہ اپنی فورس کی کارروائی میں دوبارہ شامل ہونا چاہتے تھے، لیکن وہ گر کر بے ہوش ہوگئے۔‘‘

    اس آفیسر کو پولی کلینک نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بھیج دیا، جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا اور انہیں چوبیس گھنٹوں کے لیے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کردیا گیا۔

    پمز کے ترجمان ڈاکٹر الطاف حسین نے بعد میں بتایا کہ ایس ایس پی جونیجو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا ’’سی ٹی اسکین کی رپورٹ بہتر ہے، ان کے جسم میں کوئی فریکچر نہیں ہے۔لیکن انہیں کم از کم چوبیس گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں رہنا پڑے گا۔‘‘

    ان کے ہسپتال میں داخلے سے ان کی فورس کو نفسیاتی دھچکا لگا ہے، اس لیے کہ انہوں نے اپنی فورس کو ریڈلائنز پر حوصلہ افزاء قیادت فراہم کی تھی، حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اب تک مظاہرین پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔

    پچھلے اختتامِ ہفتہ پر پولیس کی جانب سے آنسوگیس کے شیلز اور ربڑ کی گولیاں فائر کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے مظاہرین کہیں زیادہ جنگجو بن گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو ان کی بطور ایک فعال افسر کی ساکھ کی وجہ سے انہیں ترقی دے کر اتوار کی رات آپریشنل ٹاسک دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ان کے دو سینئر افسران نے یہ ٹاسک لینے سے انکار کردیا تھا۔

    صرف چند گھنٹوں کے بعد ہی ان کی کمان کو ایک سنگین دھچکے کا سامنا کرنا پڑا، جب پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے مظاہرین قانون نافذ کرنے والوں کی حد میں داخل ہوگئے اور پیر کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پی ٹی وی کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کردیا۔

    ایس ایس پی جونیجو مظاہرین کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے جوانوں کی قیادت کرنے جب موقع پر پہنچے تو انہوں نے حفاظتی لباس بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔

    وہ اپنے اسکواڈ کے ایک درجن سے زیادہ پولیس اہلکاروں کے قیادت کرتے ہوئے آگے بڑھے اور ڈنڈا بردار مظاہرین نے انہیں گھیرے میں لے لیااور ان پر ڈنڈے برسانے شروع کردیے، اس وقت صرف ان کے ذاتی آپریٹر سجاد ان کے ساتھ تھے۔

    پمز کے ترجمان ڈاکٹر الطاف حسین نے بتایا کہ ’’سجاد بھی جسم اور سر پر بہت سے زخموں کی وجہ سے پمز کے سرجیکل وارڈ میں داخل ہے۔ اس کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔‘‘

    پمز کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہفتے کی رات جب پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی شروع کی تو اس کے بعد سے ہسپتال میں لائے جانے والے زخمی مظاہرین کی تعداد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد سے دگنی تھی۔

    اس ریکارڈ کے مطابق کل 302 زخمیوں کا اندراج کیا گیا، ان میں سے 104 پولیس اور ایف سی کے اہلکار تھے۔

    ان میں سے 29 کا اس وقت بھی علاج کیا جارہا ہے۔

    اس کے برعکس پیر کے روز بیس زخمیوں کو لایا گیا، ان میں سے نو پولیس اور ایف سے کے اہلکار تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کو فارغ کردیا گیا ہے۔

    اس کے مقابلے میں پیر کے روز پولی کلینک میں چوبیس زخمیوں کو لایا گیا، ان میں سے اکیس کا تعلق پنجاب پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری سے تھا۔ اور ان میں سے سترہ کو علاج کے لیے داخل کرلیا گیا تھا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تین اور پی اے ٹی کے دو زخمی پولی کلینک کے گائناکولوجی کے وارڈ میں داخل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور پنجاب پولیس کے ایک ایک کانسٹبل اپنی مصیبتوں کے لیے ایک دوسرے پر الزام لگاتے پائے گئے، لیکن بیک وقت وہ ایک دوسرے کی دیکھ بھال بھی کررہے تھے۔

    پولی کلینک میں اب تک ریڈزون میں ہونے والے تصادم کے 312 زخمیوں کا علاج کیا گیا، ان میں سے 75 پولیس اور ایف سی کے اہلکار تھے جبکہ زخمی مظاہرین میں سے 171 مرد، 52 خواتین اور 14 بچے تھے۔
    http://urdu.dawn.com/news/1009080/protesters-deliver-psychological-blow-to-police-force
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    نو ڈاؤٹ
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    http://urdu.dawn.com/news/1009050/01sep14-history-repeats-am-abid-bm-aq
     
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    عمران خان پہلے: سیاست دان ٹیکس نہیں دیتے ہم سب کو ٹیکس دینا چاہئے۔
    عمران خان بعد میں: حکومت کو ٹیکس دینا بند کردو، بل نہ دو، سول نافرمانی کرو۔

    عمران خان پہلے : میرے شیرو آگے بڑھو ، ٹائیگرز آگے چلو
    عمران خان بعد میں : جو پی ٹی وی میں گیا وہ ہمارا کارکن نہیں

    عمران خان پہلے : پرامن جمہوری احتجاج ہمار حق ہے
    بعد میں: عمران خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ لڑنے کا وقت آگیا ہے ’میں یہاں ہی رہوں گاچاہے کچھ بھی ہو جائے۔‘شرکا سے ان کا سوال تھا کیا آپ میں کپتان جتنی ہمت ہے؟

    عمران پہلے : شیدا ٹلی میں تو اس کو اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھوں
    عمران بعد میں: شیخ رشید کے ساتھ کنٹینر پر سرگوشیاں کرتے ہوئے

    عمران خان پہلے : ہم نے اسمبلی سے استعفی دے دیا ہے !
    عمران خان بعد میں : ہم نیشنل اسمبلی جائیں گے اور دلیل سے جواب دیں گے!

    اعتزاز احسن: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رکن اسمبلی استعفی بھیج دے تو اس کی حیثیت منظوری جیسی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر استعفی دینے کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین کو اسمبلی میں نہیں آنا چاہیے۔ تاہم انھوں نے تجویز دی کہ اگر پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمان کے خصوصی اجلاس میں آئیں تو حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اراکین کو ان کی کسی بھی بات پر ردعمل نہیں دینا چاہیے۔

    نتیجہ : پی ٹی آئی میں اخلاق کی کمی ہے۔
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ''پوری دنیا سن لے وزیراعظم کے استعفے کیلئے ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا''
    طاھرالقادری کڑک بیٹھ رہے ہیں :rolleyes:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    طاہرالقادری نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام اور شیخ رشید سے درخواست کی کہ وہ بچوں کے لیے کھلونے ،جھولے اور کتابیں بھجوائیں۔

    ریڈ زون میں اتنی بد بو ہے لیکن طاھرالقادری نے اگربتیاں نہیں مانگیں :oops:
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اسلام آباد دھرنے ،ریڈ زون سیاسی اکھاڑ ہ بن گیا

    اسلام آباد: اسلام آباد کا ریڈ زون جہاں سیاسی اکھاڑہ بنا ہوا ہے وہیں ریاست کی پروقار عمارتوں کے سامنے بیت الخلاء بنادیئے گئے ہیں۔ علاقے میں بدبو کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہے،ریڈ زون انتہائی اہمیت کا حامل، یہاں اہم ترین تنصیبات موجود ہیں،ایوان صدر، وزیراعظم ہاوٴس، سپریم کورٹ،پارلیمنٹ ہاوٴس، کیبنٹ ڈویژن, وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سمیت انتہائی اہم سرکاری عمارتیں بھی یہاں پر ہیں،آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا نے اسے بہت ہی عام بنادیا، ریڈزون تو اب ٹوائلٹ زون بن کر رہ گیا ہے،شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے قائم بیت الخلا کے باعث علاقے میں سانس لینا بھی دشوار ہے، مختلف مقامات پر بیت الخلا سے نکلنے والی گندگی اور غلاظت کے باعث بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔
    http://urdu.aaj.tv/search/national/2014/08/23/157571_2_story.html

    بقول طلعت حسین ریڈ زون ایک بڑے بیت الخلا میں تبدیل ہو چکا ہے ۔
    شاید اسی لیے وہاں ناپاک جن اور جنیاں مل کر ناچتے ہیں یا بقول آفتاب شیر پاؤ شام کی محفلیں سجاتے ہیں ۔
     
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    پچھلے دو تین دن سے پاکستان کی سیاست کے رخ کو بدل دینے والے، اور تاریخ میں لکھے جانے والے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ بالخصوص جاوید ہاشمی کے روزانہ نئے نئے انکشافات۔
    دوسری جانب شاہ محمود قریشی کے اپنے بھائی کے انکشافات، شاہ محمود کے عزائم کے حوالے سے۔

    وقت ملا تو ان تاریخ ساز باتوں کو یہاں بھی رقم کر دیں گے ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ایکسپریس نیوز کا پول

    آپ کے خیال میں طاہرالقادری اورعمران خان کی جانب سے وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ درست ہے؟

    • نہیں (53%, 5,320 Votes)
    • ہاں (47%, 4,730 Votes)
    10,050 : کل ووٹرز
    http://www.express.pk/
     
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بہت بے آبرو ہو کر تیرے لان سے شیخ الاسلام نکلے ۔۔۔
    سیکریٹیریٹ چوک اور پارلیمنٹ سے مظاہرین کی واپسیhttp://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140814_pti_long_march_live_page_sa.shtml
    پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پارلیمان کے سبزہ زار اور سیکریٹیریٹ چوک کو خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    کل طاہرالقادری نے احتیاطا یہ نہیں کہا کہ کہاں بیٹھیں گے ۔ اب وہ جہاں چاہیں بیٹھیں۔
     
  14. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    میں تو کنفیوزہو گیا یہ سب سن کر، طاہرالقادری کے مشرک مریدوں سے نفاذ اسلام کی امید؟ میں کیا اور میری اوقات کیا؟
    لیکن علامہ صاحب آپ کو اس شرک کے اجتماع میں نہیں جانا چاہیے تھا

    یا نوازشریف سے نفاذ اسلام کی امید؟؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللہ ہدایت دے
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس میں استغفار والی کیا بات ہے؟ ایک سیاسی پارٹی کے دھرنے میں دوسری سیاسی پارٹیوں کے لیڈر جاتے رہتے ہیں ۔البتہ پیغام اپنا ہی دے کر آتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انقلاب ہنوز ڈی چوک پر پڑا ہے اور رکنے سے تو پانی بھی بدبو دار ہو جاتا ہے سو انقلاب نے وہ عفونت پھیلائی ہے کہ قائد انقلاب نے کنٹینر سے نکل کر نازک ناک پر رومال رکھ کر کارکنوں کا حوصلہ بڑھایا۔ کیا وہ کارکنوں کو بھی پرفیومڈ ٹشو مہیا کر یں گے؟ یا کم از کم انسانی استعمال کے قابل عارضی سینیٹری سسٹم؟
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عمران خان کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کردیا ۔اسلام آباد میں کنٹینر پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کیخلاف حکومت کو ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سات دن کی مشاورت میں اپنا کردار اداکریں گے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے باوجود ہمارے جب بات نہیں مانی گئی تو ہم نے شہروں کو بند کرنیکا فیصلہ کیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران پارٹی کو تقویت ملی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ان دھرنوں کے دوران پاکستانی قوم جاگی ہے اور ہم نے دھرنوں کے دوران تاریخی جلسے بھی کیے ۔عمران خان کا کہنا تھاکہ کور کمانڈر پشاور نے ان کو واقعے سے متعلق بتایا ،ان کا کہنا تھاکہ ملک کے حالات انتہائی سنگین ہیں اور حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم اپوزیشن نہیں کریں ۔اس موقعے پر انہوں نے اسلام آباد میں اپنا دھرنا ختم کرنیکا اعلان کیا ۔
    http://urdu.aaj.tv/search/
    غیرت مند ہوتے تو خیبر پختونخواہ کی حکومت سے بھی استعفی کا مطالبہ کرتے۔ بہرحال انقلاب شو ختم ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انقلاب شادی کے بعد واپس اسی اسمبلی میں پہنچ گیا جسے جعلی کہتا تھا : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں