ہائپر تھریڈنگ-Hyper Threading

انا نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏دسمبر 5, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    کمپیوٹر خریدتے وقت میموری کے علاوہ سب سے زیادہ جس چیز پر توجہ دی جاتی ہے وہ پروسیسر ہے ۔ اور ہائپر تھریڈنگ کسی بھی پروسیسر کی ایک نمایاں خصوصیت ہے جس کو سمجھنے سے پہلے ہم پروسیسر کی بناوٹ اور مقصد پر غور کر لیتے ہیں ۔
    پروسیسر کو کمپیوٹر کا مغز یعنی دماغ سے تشبیہ دی جاتی ہے ۔ اس لیے کہ جتنی بھی ہدایات ملتی ہیں ان کو سمجھنا اور پھر عمل کرنا پروسیسر کی ذمہ داری ہے ۔ اب وہ ہدایات حساب کتاب سے متعلق ، یا اگے پرنٹر یا کسی دوسرے ڈیوایس سے بات چیت یا معلومات ذخیرہ کرنے کے متعلق ہو سکتی ہیں۔
    تو جب پہلے زمانے میں پروسیسر بننا شروع ہوئے ۔ تو وہ ایک وقت میں ایک ہی کام کیا کرتے تھے ۔ ایک ہدایت ملی اس پر عمل کیا پھر دوسرے کی طرف متوجہ ہوئے ۔ کچھ عرصہ کے بعد کمپنیز نے ایک ہی چپ کے اندر 2 پروسیسر رکھنا شروع کر دے جس سے ان کی کام کرنے کی رفتار میں تیزی آ گئی اور بیک وقت کئی ایپلیکشنز پر کام کرنا بھی ممکن ہو گیا ۔ اور اس طرح dual core پروسیسر کا زمانہ شروع ہوا ۔ پھر کچھ عرصہ کے بعد کمپنیز نے 2 کی جگہ 4 پروسیسر رکھنا شروع کر دیے اور اب ایک چپ میں 4 پروسیسر کام کرتے ہیں یعنی quad core۔
    پھر کچھ عرصے بعد پروسیسر کو مزید موثر بنانے کے لیے ہائپر تھریڈنگ کو لایا گیا یعنی کے ایک ہی پروسیسر کو virtually اس طرح تقسیم کر دیا جائے کہ وہ بیک وقت دو تھریڈ یا آسان الفاظ میں ایپلیکیشن پر کام کر سکے ۔یعنی اب اگر ایک dual core پروسیسر میں hyper threading بھی ہے تو وہ درحقیقت ایک ساتھ چار تھریڈز پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اسی طرح اگر ایک quad core پروسیسر میں ہائپر تھریڈنگ ہے تو وہ آٹھ پروسیسر کی طرح کام کرے گا ۔
    ہائپر تھریڈنگ کی ضرورت وہاں محسوس ہوتی ہے جہاں آپ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ ایپلیکشن یا سافٹ وئر پر کام کرنا چاہتے ہیں ۔ جیسے کہ ایک طرف آپ نے براوزر اور براوزر کے بھی کئی ٹیبز -tabs کھول لیے ہیں اور ساتھ ہی بیک گراونڈ میں کوئی گیم یا ویڈیو لگا لی ہے ۔
    ہائپر تھریڈنگ وہاں بلکل بیکار ہے جہاں پر آپ کو ایک ساتھ ایپلیکشنز استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔ آپ پہلے ایک سافٹ وئر پر کام کرتے ہیں ۔اسے بند کرنے کے بعد پھر دوسرے کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ۔ ایسی صورت میں ہائپر تھریڈنگ کا کوئی فائدہ نہیں ۔اس کے علاوہ جیسے ہر ٹیکنالجی کے کچھ فائدے بھی ہوتے ہیں وہاں کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں ۔ ہائپر تھریڈنگ کا نقصان یہ ہے کہ پاور زیادہ لگتی ہے ۔ لیکن چونکہ اس کے فائدے زیادہ ہیں تو اس چیز کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 3
    • اعلی اعلی x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت ہی زبردست ماشاء اللہ
    بالکل مجھے یاد ہے میں نے آج سے 14 سال پہلے پنٹیوم پروسیسر لیا تھا جو ہائپر تھریڈنگ کو سپورٹ کرتا تھا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    تقریباً 7 برس پہلے 2008 میں جب انٹل نے کور آئی سیریز متعارف کرایا تھا تو ہم نے کافی جستجو کر کے امریکہ سے کور آئی 7 quad-core پروسیسر منگوایا تھا اس میں انٹل کی ہائپر تھریڈنگ ٹکنالوجی شامل ہونے کی وجہ سے ونڈوز کے ٹاسک مینیجر میں 4 کے بجائے 8 cores دِکھائی دیتے ہیں
    چند گنے چنے لوگوں میں ہمارا نام بھی ہے جنہوں نے کور آئی 7 کو شروع میں ہی استعمال کیا : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا انا بہت مفید تحریر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ابھی حال ہی میں مجھے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ کور آئی 5 میں ہائپر تھریڈنگ کی سہولت موجود نہیں۔ کور آئی 5 اور آئی 7 میں تقریبا یہی واحد چیز فرق ہے۔ اس کے علاوہ تمام چیزیں ملتی جلتی ہیں، مثلا دونوں میں 4 کورز ہیں، گرافکس سپورٹ، کیش وغیرہ سب ایک جیسے ہی ہیں۔
    میں نے معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی کہ آئی 5 میں ہائپر تھریڈنگ کیوں نہیں۔ کسی معلوم ہو تو بتائیے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  6. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    میرے پاس کور آئی 7 ہے اور بہترین چلتا ہے۔
     
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کور آئی 7 کو بہترین چلنے میں بھلا کیا امر مانع ہوسکتا ہے؟
    آپ نے شاید اوپر والی پوسٹ غور سے نہیں پڑھی۔ میں نے آئی 5 کی بابت فرمایا تھا کہ اس میں ہائپر تھریڈنگ کا فیچر موجود نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اس لیے کہ آئی 7 کو خریدنے کی بھی کوئی وجہ ہونی چاہئے تھی : ) ۔ کافی لوگ آئی 5 اس دھوکہ میں خرید لیتے ہیں کہ کیونکہ ہائپر تھریڈنگ پرانی ٹیکنالجی چلی آ رہی ہے تو وہ یہ اپنی طرف سے سمجھ لیتے ہیں کہ آئی 5 میں بھی یہ موجود ہو گی ۔ جبکہ ایسا نہیں ہے ۔ اس لیے کہتے ہیں کہ کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے مکمل تحقیق کر لینی چاہیئے ۔
    کیشے اور ایک آدھ چیزوں کا فرق ہو ۔ لیکن آئی 7 اور آئی 5 کا سب سے بڑا فرق ہایپر تھریڈنگ کا ہے ۔ اس کے علاوہ آیک آئی 5 جو ہے وہ ہایپر تھریڈنگ کے ساتھ بھی آتا ہے ۔ مجھے نام یاد نہیں لیکن اسے لوگ آئی 7 ہی کہتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں