حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ اور کتاب الموضوعات کی روایات

مزمل حسین نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏جنوری 22, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مزمل حسین

    مزمل حسین نوآموز

    شمولیت:
    ‏جنوری 14, 2018
    پیغامات:
    22
    حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ اور کتاب الموضوعات کی روایات

    حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
    شیخ ابو لفرج (ابن الجوزی) نے موضوع روایتوں کے بارے میں ایک بڑی کتاب لکھی ہے۔ اِلا یہ کہ انھوں نے اس کتاب میں ایسی روایتوں کو درج کردیا ہے جو موضوع نہیں ہیں اور ایسی موضوع روایات کو درج نہیں کیا جنھیں ذکر کرنا ضرور ی تھا لہٰذا (عام لوگوں کی نظر میں ) یہ کتاب (اعتماد کے درجے سے) گرگئی اور اس سے (حقیقی) راہنمائی حاصل نہیں ہوسکی۔
    دیکھئے: اختصار علوم الحدیث (ترجمہ و تحقیق شیخ زبیر علیزئی) : ص ۵۴، ۵۵

    اس کے حاشیے میں محدث العصر زبیر علی زئی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
    ”انبیاء و رسل کے علاوہ کوئی انسان بھی خطاء اور اوہام سے معصوم نہیں ہے۔ حافظ ابن الجوزی کے اوہام و اخطاء کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انھیں اپنی کتابوں کی مراجعت کا موقع نہیں ملا تاہم یادرہے کہ کتاب الموضوعات مین ان کی ذکر کردہ غالب روایات موضوع ہی ہیں۔“
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں