چاپلوسی : ایک سماجی ناسور

مقبول احمد سلفی نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جون 13, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    چاپلوسی : ایک سماجی ناسور
    تحریر: مقبول احمد سلفی
    داعی /دفترتعاونی برائے دعوت وارشاد،طائف، سعودی عرب

    تملق و چاپلوسی صالح معاشرہ کے لئے کینسر ہے ۔ چاپلوسی میں ایک چاپلوس کی انفرادی منفعت ہوتی ہے جبکہ پورے سماج کے لئے نقصان ہی نقصان ہوتاہے۔ یہ اتنی مذموم حرکت ہے کہ اسے سماج میں گندے اور گھناؤنے القاب سے جانا جاتا ہے مثلا تلوے چاٹنا، خصیہ برداری کرنا اورچمچہ گری کرنا وغیرہ

    چاپلوسی کے اسباب ومقاصد سے اس کا منفی پہلو واضح ہونے کے ساتھ اس کا علاج بھی مل جاتا ہے ۔
    پہلا : آرام پسندی :-
    کبھی کبھار آرام پسندی آدمی کو چاپلوس بنادیتی ہے وہ بغیر محنت کے چاپلوسی کی کمائی کھانا چاہتا ہے جبکہ ہمیں اسلام نے کسب معاش کے لئے جدوجہد پہ ابھارا ہے ۔ حدیث رسول ﷺ ہے :
    ما أَكَلَ أَحَدٌ طعامًا قطُّ ، خيرًا من أن يأكلَ من عملِ يدِه ، وإنَّ نبيَّ اللهِ داودَ عليهِ السلامُ كان يأكلُ من عملِ يدِه( صحيح البخاري:2072)
    ترجمہ: کسی آدمی کے لیے اس سے بہتر کوئی کھانا نہیں ہے کہ اپنے ہاتھ سے محنت کرکے کھائے اور اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کما کر کھاتے تھے۔
    یہ حدیث ہمیں معاش کے لئے محنت کرنے پہ ابھارتی ہے جو بغیر محنت کے چاپلوسی کی کمائی کھانا پسند کرتے ہیں وہ حرام کاری میں مبتلا ہیں اسے توبہ کے ساتھ ساتھ رزق حلال کمانے کی ضرورت ہے ۔

    دوسرا: شہرت طلبی : -
    چاپلوسی کی ایک دوسری وجہ جھوٹی شہرت حاصل کرنا تاکہ لوگوں میں اس کی قدرومنزلت بڑھے اور جس کی چاپلوسی کرتا ہے اس کی نظر میں معتبرگردانا جائے ۔ واضح رہے اس کے بڑے خطرات ہیں ان میں جھوٹی تعریف یا کسی کے سامنے تعریف کرنا بھی ہے جو اسلام کی نظر میں معیوب ہی نہیں شدید قسم کا منکر ہے ۔
    رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :
    إذا رأيتُم المدَّاحينَ ، فاحْثُوا في وجوهِهم التُّرابَ.(صحيح مسلم:3002)
    ترجمہ: جب تم تعریف کرنے والوں سے ملو تو ان کے چہروں پر مٹی ڈال دو ۔
    یہ حال ان لوگوں کا ہے جو سامنے صحیح تعریف کرتے ہیں تو جو جھوٹی تعریف کرے ان کا کیا حال ہوگا؟
    ایک بار نبی ﷺ نے بنی عامر کے وفد کو اپنے لئے سید استعمال کرنے پہ ٹوک دیا اور فرمایا: ولا يَسْتَجْريَنَّكم الشيطانُ(صحيح أبي داود:4806) یعنی شیطان تمہیں میرے سلسلے میں جری نہ کر دے کہ تم ایسے کلمات کہہ بیٹھو جو میرے لئے زیبا نہ ہو۔
    اس کے علاوہ اس میں منافقت اور دنیا طلبی بھی ہے جو ایمان کے لئے بہت خطرناک ہے ۔

    تیسرا : ماحول کا اثر:-
    کچھ لوگ ماحول سے ماثر ہوکر اس بیماری میں مبتلاہوجاتے ہیں ۔ اس لئے اچھے ماحول میں رہنا، اچھا ساتھی بنانا اور ہمیشہ اللہ کی بندگی کرتے رہنا انسان کو ہمیشہ ذلت ورسوائی سے بچائے گا ۔

    چوتھا : دوسروں کی ایذاررسانی :-
    بسااوقات دوسروں سے بدلہ لینے یا نقصان پہنچانے یا دوسروں کی چغلخوری انسان کو چاپلوسی کے راستے پہ لگادیتی ہے ۔ مومن بندہ کبھی بھی کسی مومن کو تکلیف نہیں دیتا ۔ اور وہ مسلمان ہی نہیں جو دوسرے بھائی کو تکلیف دیتا ہے یا نقصان پہنچاتا ہے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    المسلمُ من سلِم المسلمون من لسانِه ويدِه(صحيح البخاري:6484)
    ترجمہ : مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہے یعنی جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ نہ رہیں وہ مسلمان ہی نہیں ۔
    جو غیبت و چغلی کرتا ہے وہ بھی دوسرے بھائی کو تکلیف دیتا ہے اس کا بھی اسلام سے رشتہ ٹوٹ جاتا ہے لہذا مسلمان کو اپنی زبان اور ہاتھ کو غلط استعمال سے بچائے ۔ اس غلط استعمال سے دنیا اور آخرت دونوں برباد ہوسکتی ہے ۔

    پانچواں : عیب پوشی :-
    اپنی عیب پوشی کی خاطر بھی چاپلوسی کی جاتی ہے ۔ اس قسم کا علاج یہ ہے کہ اگر رب کا گنہگار ہے تو رب سے معافی مانگ لے اور سچی توبہ کرلے ۔ اورانسان اگر انسان کا گنہگار ہے تو پھراس سے معافی طلب کرلے ۔ یہ بڑا سخت مرحلہ ہوتا ہے ۔ رب سے معافی مانگی آسان ہے مگر بندوں سے معافی ذلت تصور کیا جاتا ہے ۔ بندہ یہ بھول جاتا ہے کہ کل قیامت میں آج سے کہیں زیادہ ذلیل ورسوا ہونا پڑے گا جہاں رشتے ناطے اور دوست واحباب سے لیکر پوری دنیا والے ہوں گے ۔ دانا وبینا وہی ہےجوبڑی ذلت سے بچنے کے لئے چھوٹی ذلت برداشت کرلے ۔ حقیقت میں اپنی غلطی کی معافی مانگنا ذلت نہیں بڑکپن ہے ،اس بڑکپن سے اللہ تعالی بھی خوش ہوجاتا ہے ۔

    چھٹا:عہدہ ومنصب کی حرص:-
    منصب بھی کیاچیز ہے جس کے دل میں اس کی حرص پیدا ہوجائے وہ اس کے حصول کے لئے چاپلوسی تو کیا قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا ۔ زمانہ قدیم سے زمانہ حال تک اس کے بے شمار واقعات تاریخ میں مرقوم ہیں ، ہم اس کا مشاہدہ بھی کرتے ہیں۔ چاپلوسی انسان کو سکون نہیں دیتی ۔ اس کے ذریعہ عہدومنصب پاتوسکتا ہے مگر سکون نہیں پاسکتاکیونکہ اس کا منصب معیاری بنیاد پہ نہیں چاپلوسی پہ قائم ہے ۔ ہمیں اگر سکون سے زندگی گذارنا ہے تو اولا :منصب کی چاہت اپنے دل سے نکالنی ہوگی ۔ گر خود سے مل جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ۔ ثانیا :منافقت کی تنگ وتاریک راہوں سے نکلنا پڑے گا ۔ چاپلوسی ایسی وبا ہے جو منافقت کی ساری قسمیں اپنے اندر سمو لیتی ہے یعنی ایک بیماری سے ہزار بیماریاں جنم لے لیتی ہیں اس لئے ہمیں کسی بھی مفاد کی خاطر کسی قسم کی چاپلوسی نہیں کرنی ہے ۔

    ایک شبہ کا ازالہ :
    بعض لوگ چاپلوسی کو وقت کی نزاکت اور مجبوری کا نام دیتے ہیں ، یہ کہتے ہوئے کہ نوکری / عہدہ بچانے کے لئے کبھی ایسا کرنا مجبوری بن جاتی ہے اس لئے ایسے حالات میں چاپلوسی کرنا کوئی حرج کی بات نہیں ۔ دلیل میں مضطرکے لئے خنزیر کی حلت پیش کرتے ہیں ۔
    اگر چاپلوسی کو مجبوری کا نام دے کر جائز ٹھہرالیا جائے تو پھربغیرحلت وحرمت کے کسب معاش کے لئے کوئی بھی پیشہ اختیار کیاجاسکتا ہے جبکہ اسلام میں ایسی کوئی دلیل نہیں ۔ جہاں تک مضطر کے لئے خنزیرکی حلت کا مسئلہ ہے تو یہ صرف جان بچانے کے لئے اور چاپلوس کو جان کی کوئی پرواہ نہیں کرسی ومعاش بچانے کی فکر ہے اور کرسی و عہدہ بچانے والا مضطر نہیں ہے ۔ ہزاروں ذرائع ہیں کسی بھی جائز ذریعہ سے معیشت حاصل کی جاسکتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 9
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک الله خیرا
    ماشاءالله بہترین تحریر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا شیخ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آمین وایاک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاک اللہ خیرا شیخ
    چاپلوسی یا خوشامد کرنا معاشرے میں ترقی کا زریعہ بن گیا ہے ہر شعبہ زندگی میں محنتی لوگ پیچھے رہ جاتے ہے
    اور خوشامدی آگے
    اللہ ہم سب کے علم و عمل میں برکت دے امین
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    جزاک الله خیرا
    ما شاء اللہ بےحد عمدہ تحریر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  8. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    شكرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    کیا چاپلوسی کرنا کبیرہ گناہ ہے؟
     
  10. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    شیخ محمد بن عبدالوہاب ؒ کی کتاب الکبائر نام سے ہے اس میں چاپلوسی کو بھی شامل کیا ہے۔
     
    • متفق متفق x 1
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
  12. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    جزاك الله خيرا
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    جزاک اللہ خیرا. چاپلوسی ذاتی، دنیاوی مصلحت و منفعت کے لیے ہوتی ہے. اللہ محفوظ رکھے.دینی و اخروی مقصد میں باریک فرق ہے.
    یہ بھی مشاہدہ میں ہے کچھ لوگ ایسے گرے ہوئے اخلاق رکھتے ہیں کوئی دعا کردے، یا سلام کرے تو شک کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیتے ہیں کہ شاید یہ بھی کسی غرض سے کر رہا ہے.
    لہذا مقام مقال کا خیال رکھنا چاہیے. ورنہ ایسا رویہ تنفیر کا باعث بن سکتا ہے.
     
  14. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    586
    اللہ تعالٰی چاپلوسی جیسی بری عادت سے ہم سب کو محفوظ رکھے آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں