رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا واسطہ ؟

Isha نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جنوری 23, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. Isha

    Isha -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,502
    کیا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کا واسطہ نہیں دینا چاہئیے؟
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    السلام علیکم !
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے آپ کی کیا مراد ہے ؟
     
  3. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960

    محترم بہن آپ کے سوال کا جواب کچھ یوں ہے کہ:

    اے اللہ اپنے نبی پاک کے صدقے میرے گناہوں کو بخش دے

    اے اللہ تجھے تیرے نبی پاک کا واسطہ میری فلاں مشکل حل کردے

    اے اللہ تیرے سوہنے محبوب کا واسطہ دے کر کہتا/کہتی ہوں مجھے مدینے بلا لے

    اے اللہ تجھے سوہنے نبی کے نواسوں کا واسطہ مجھے بخش دے

    (نصرت فتح علی کا کہنا) مجھے کر دے معاف اپنے رسول پاک کے صدقے
    خطائیں بخش دے میری شاہ لولاکے کے صدقے
    رہا کر دے غموں سے کربلا کی خاک کے صدقے


    نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا واسطہ یا صدقہ یا وسیلہ دراصل نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جاہ و مرتبے/مقام کا وسیلہ بارگاہ الٰہی میں دیا جاتا ہے، اکثر ہمارے برصغیر پاک ہ ہند میں دیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ رب ہماری سنتا نہیں اور ان کی ٹالتا نہیں

    کہا جاتا ہے کہ جس طرح چھت پر جانے کے لئے سیڑھی کی ضرورت ہوتی ہے، جس طرح بادشاہ سے بات منوانے کے لئے وزیرکی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح رب کے پیاروں کا وسیلہ پکڑنا پڑتاہے۔

    لیکن محترم بہن آپ کو دعوت ہے کہ قرآن پاک کی کوئی ایک دعا مجھے دکھا دیں جس میں کسی شخص کی ذات کا، کسی مقام کا، کسی کے مرتبے کا وسیلہ/واسطہ/صدقہ دیا گیا ہو۔

    وسیلہ/واسطہ/صدقہ اگر جائز ہے اور قرآن و سنت سے ثابت ہے تو

    1) اپنے نیک اعمال کا‌ صدقہ
    2) کسی شریعت پر پابند مسلمان کی دعا کا واسطہ
    3) اللہ کے اسمائے حسنیٰ جو کہ قرآن اور صیح حدیث سے ثابت شدہ ہیں ان کا واسطہ


    یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں اللہ کو پکارا کیا واسطہ دیا؟

    حضرت یعقوب علیہ السلام نے یوسف علیہ السلام کی جدائی کے غم کی فریاد کس سے کی؟

    حضرت ایوب علیہ السلام نے بیماری میں کس کو پکارا کیا نبی پاک کا یا غوث پاک یا علی مشکل کشا؟ کا صدقہ دیا؟

    ایمان والوں کی دعا میں کیا کسی واسطے ، وسیلے، صدقے کا ذکر ہے ؟؟؟؟

    حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا میں نبی کا صدقہ/واسطہ؟

    حضرت نوح علیہ السلام کی دعا؟

    حضرت ذکریا علیہ السلام کی دعا میں کوئی واسطہ مذکور ہے؟



    امید ہے غور فرمائیں گیں، شکریہ!
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  5. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    عائشہ جی واسطہ دینے کا مطلب ہے کوئی کام اپنی مرضی کے مطابق دوسرے کی مرضی کے خلاف کروانا، کیا اللہ تعالٰی کو مجبور (نعوذ باللہ) کرنے والی کوئی ہستی ہے؟ ؟ ؟
     
  6. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    سلفی بھائی اچھا جواب ہے ۔جزاک اللہ بھائی۔
     
  7. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں