ایک سہانی اور یادگار مُلاقات

ساجد تاج نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏مئی 7, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    الحمد للہ رب العالمین۔ اللہ ہی کے لئے دوستی اور اللہ ہی کے لئے دشمنی توایمان کی اساس ہے، جس کا ثبوت اردومجلس کے چند ساتھیوں کو جمع کرنا اور اُن کا جمع ہو جاناہے۔ اللہ تعالیٰ اسے اپنی رضا کے لئے خالص کر کے اس کے جو ثمرات ہم جانتے ہیں وہ بھی عطا فرمائے اور جن ثمرات کا ہمیں پتہ نہیں وہ بھی عطا فرما دے۔ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ ملاقات کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بعض چیزیں جس کا ایک بھائی کو علم نہ ہو دینی ہوں یا دنیوی، وہ بھی شیئر ہو جاتی ہیں۔ اور اللہ کی رضا کے لئے آپس کا ملنا تو ہے ہی باعث برکت۔
    اللہ تعالیٰ منتظمین کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے اور آنے والوں کو بھی اُن کے ساتھ ساتھ کر دے۔ آمین۔
    آخر میں دعا:
    اللھم بارک لھم فیما رزقتھم واغفرلھم وارحمھم
    آمین یارب العالمین
    ویسے کمال ہے تاج بھائی!!!!!!
    اپنے تھریڈ پر لکھوانے کا ہنر بھی آتا ہے۔ بقول شاعر (ضروری ترمیم کے ساتھ)
    چننے کا ہنر کیسا آیا تیری آنکھوں کو
    جس نے بھی دیکھا تھریڈ چوما تیری آنکھوں کو۔
     
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    آپ سب بھائیوں کی ملاقات کی دلچسپ روداد پڑھ کر اچھا لگا۔
     
  3. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    مزے کی بات یہ کہ جب جاسم بھائ نے مجھ سے میری فیلڈ پوچھی اور اتفاقا انکی بھی وہی فیلڈ نکلی تو بس پھر ہماری گفت وشنید ذرا لمبی ہونے لگی ہی تھی کہ نعیم بھائ نے توجہ دلا دی کہ جناب ہمیں کیوں بور کر رہے ہیں۔۔ بس پھر ہم نے معذرت کرکے بات ختم کی اور آصف بھائ سے حال احوال لینا شروع کردیا۔ آصف بھائ نے ایک بڑی دلچسپ بات کہی اور ایک سوال پوچھا جسکا مقصد میں بڑی دیر تک سوچتا رہا کہ آخرعلماء انکے اس سوال کا تسلی بخش جواب کیوں نہیں دیا۔ خیر انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ میں عنقریب اس موضوع پر ایک تھریڈ لگاؤں گا۔۔۔ اب مجھے انکے اس تھریڈ کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے۔

    ہماری یہ ملاقات صرف اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لیے تھی کہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو جائے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حضرت داؤد علیہ السلام کی ایک دعا سکھلائ ہے جو کہ پڑھتے رہنا چاہیے۔ روایت اسطرح سے ہے۔
    حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ، ثنا أحمد بن عبد الجبار ، ثنا محمد بن فضيل ، ثنا محمد بن سعد الأنصاري ، عن عبد الله بن يزيد الدمشقي ، ثنا عائذ الله أبو إدريس الخولاني ، عن أبي الدرداء رضي الله عنه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : « قال داؤد عليه السلام : رب أسألك حبك وحب من يحبك ، والعمل الذي يبلغني حبك ، رب اجعل حبك أحب إلي من نفسي وأهلي ، ومن الماء البارد » . وكان النبي صلى الله عليه وسلم إذا ذكر داؤد وحدث عنه قال : « كان أعبد البشر » « صحيح الإسناد ولم يخرجاه »

    مستدرک علی الصحیحین للحاکم: 3850

    حضرت ابی درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: داؤد علیہ السلام فرماتے تھے "اے میرے رب میں تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتا ہوں اور اسکی محبت مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت کرتا ہو اور وہ عمل عطا فرما مجھے تیری محبت تک پہنچادے۔ اے میرے رب اپنی محبت کو میرے لیے میری جان، میرے اھل اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ محبوب بنادے۔" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی داؤد علیہ السلام کا ذکر کرتے تو فرماتے کہ وہ سب سے زیادہ عبادت کرنے والے انسان تھے۔

    یقیننا۔۔ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں علماء کی مجالس سے بھر پور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    یعنی کہ 12 مئ کو؟ کس نماز کے بعد؟

    جزاکم اللہ خیرا۔
    ساجد بھائ اور جاسم بھائ تسلی رکھیں یہ معاملات صرف ہمارے ساتھ ہی نہیں ہیں۔ :00006:

    واہ پیا جانے یا راہ پیا جانے :00006:۔۔ بھائ تبھی تو آپ سے کہتا رہتا ہوں کہ شادی جلدی کروا لیں۔۔ تا کہ آپکو بھی پتا چلے کہ مجلس کے لیے ٹائیم کیسے نکالتے ہیں۔ ہم تو پھر بھی نظر آتے رہتے ہیں لیکن آپکو کہیں تیکنیکی آلات سے نہ ڈھونڈنا پڑ جائے:00006:۔

    یقیننا۔ حسب معمول امی جان کو بتایا کہ کچھ دوستوں کی طرف جا رہا ہوں۔ پوچھنے لگیں کونسے دوست؟ میں نے کہا کچھ نئے دوست ہیں انٹرنیٹ کے ذریعے ہماری بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ کہنے لگیں کہ "اوہ کی ہوندا اے" میں نے کہا امی جان یہ جو کمپیوٹر ہے ناں اسکے ذریعے اور یہ جوڈبی "موڈیم کی طرف اشارہ کرکے" ہے ناں اس کے ذریعے۔۔۔ کہنے لگیں۔۔ "اوہ تے ٹیلیفون نال گلاں کردے او"۔۔۔ "ایویں ای ناں نویں نویں دوست بناندا ریا کر لوکی پھڑ کے لے جاندے نے" اور چند دن پہلے انہیں شیخ عبدالرشید رحمہ اللہ کی شہادت کا واقعہ بھی سنایا تھا۔ اور کچھ دن قبل ہی ہمارے ہمسایوں کے دو نوجوان بیٹے کوئ اغوا کرکے لے گیا وہ بھی ان کے سامنے تھا۔۔۔۔ خیرجیسے کیسے انہیں سمجھایا اور اجازت طلب کی جانے کی۔۔ اب ایسے میں واپسی کی جلدی تو ہونا ہی تھی ناں۔۔

    آمین۔
     
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    اپنے ساتھ جناب لگا واہ واہ کرانی ضروری ہے:00003:







    ہاں اپنے لوکس کا بھی تو خیال رکھنا ہوتا ہے ۔ الگ دکھنا چاہیئے نا سب میں :00010:


    جاسم بھائی بوتلوں میں کچھ تھا بھی کہ نہیں :00026:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    لوگ میرے نام کے بعد صاحب لگاتے ہیں‌ اگر میں‌نے جناب لگا دیا تو اعتراض ہو گیا واہ جی

    جو ہیں وہی شو کروائیں گے نا تاڈی طرح نا تایا جان

    یہ دعوت آپ نے تھوڑی نہ دی تھی جو بوتلیں خالی ملتی ہمیں
     
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میرا خیال ہے بعد از نماز مغرب۔ تفصیل جلد ہی بتلا دوں گا ان شاء اللہ


    دیکھیں گے
     
  7. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    اللہ کرے جگمگاتارہے گلشن مجلس کا
     
  8. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    امام زہری رحمہ اللہ جب گھر میں‌ ہوتے تھے تو اپنے ارد گرد کتابیں رکھ لیتے تھے۔ اور پھر ہر طرف سے بے پرواہ ہوکر انہیں میں کھو جاتے۔
    ایک دن ان کی زوجہ محترمہ فرمانے لگیں: ”اللہ دی قسمے! اے کتاباں تے تین (3) سوتناں توں وی زیادہ بھاریاں نیں میرے اُتے۔“

    امام صاحب کا مختصر تعارف اور مرتبہ خود لکھنے کی جسارت تو نہیں کرسکتا، یہ ایک جگہ سے ملا ہے سو آپ کے سامنے حاضر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ، ساجد بھائی، آپ نے تو پوری ملاقات کا لب لباب بتا دیا۔ :)
    ساجد بھائی ایک بات کی تصحیح شروع میں ہی کر دوں۔ سب دوستوں کی داڑھی ماشاءاللہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق تھی، سوائے ساجد بھائی اور جاسم صاحب کے ۔

    ملاقات کا احوال تو ساجد بھائی، اہل الحدیث بھائی، آصف بھائی، نعیم بھائی اور عبدالقہار بھائی نے بتا ہی دیا، اب بندہ اس پر کیا کہے۔ بس اتنا ہی کہوں گا کہ واللہ دل نہیں کر رہا تھا کہ وہ نشست ختم ہو۔ لیکن سب کے جیبوں (سوائے اہل الحدیث بھائی کے :00006:) میں‌ پڑے ہوئے موبائل فون کی مسڈ کالز سے پتہ چل رہا تھا کہ "ہوم منسٹریز" کی کالز آ رہی ہیں۔ :00006: ۔۔۔۔ سب سے پہلے نعیم یونس بھائی نے اجازت طلب کی کہ وہ جانا چاہتے ہیں، ان کی اجازت کو دیکھ کر غالبا عبدالقہار بھائی کو بھی حوصلہ ہوا کہ کوئی تو ان کے ساتھ ہے :) :00026:، عبدالقہار بھائی کے اجازت لینے کی دیر تھی کہ ساجد بھائی نے تو اچھل کر کہا کہ وہ بھی گھر جانا چاہتے ہیں :)۔ آصف بھائی نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اجازت طلب کی، اب رہ گئے تھے اہل الحدیث بھائی، تو وہ اپنے سب پلانز کو ایک طرف رکھ کر اجازت لینے کے لیے مجبور ہو گئے :) ویسے وہ سب نیک پلانز ہی تھے ماشاءاللہ۔ صرف وقت کی کمی کے باعث ہم لوگ جا نہ سکے۔

    ایک اور چیز جو ملاقات میں‌ قابل غور تھی، کہ باتوں‌کے دوران اکثر نام مکس ہو رہے تھے۔ آصف بھائی نے اس کا عملی ثبوت بھی پیش کیا جب انہوں‌ نے ساجد بھائی کو جاسم بھائی بنا دیا۔۔۔۔۔ :00006: ۔۔۔۔ میں‌ نے تو پہلے ہی ہتھیار ڈال دیے تھے کہ ناموں‌ کے معاملے میں میری یادداشت بہت کمزور ہے :00006:

    یہ تو سب مذاق کی باتیں‌تھیں، الحمدللہ ہماری یہ ملاقات صرف اللہ کے لیے تھی، اور الحمدللہ ہم میں سے ہر ایک نے اسکا حق ادا کیا۔ جیسا کہ عبدالقہار بھائی نے جاتے جااتے ایک بہت ہی پیاری بات کی، اسی طرح آصف بھائی نے بھی جاتے جاتے بہت ہی پیاری بات کی۔ میں آصف بھائی سے ہی گزارش کروں گا کہ وہ بات یہاں خود ہی کر دیں، جو 3 آخری باتیں آپ نے کی تھیں جانے سے پہلے۔ :)


    باقی ساجد بھائی کے گھر جو ملاقات ہوئی، اس میں خاص ساجد بھائی نے مجھے گھر والوں‌ کے ساتھ کھانے پر مدعو کیا۔ ماشاءاللہ کھانا بہترین تھا لیکن وہ ساجد بھائی نے نہیں‌ بنایا تھا :00003: ۔۔۔۔

     
  10. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    سیدنا ابوہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سات آدمیوں کو اللہ اپنے سائے میں رکھے گا جس دن کہ سوائے اس کے سائے کے اور کوئی سایہ نہ ہوگا عادل حاکم، وہ نوجوان جس کی جوانی اللہ کی عبادت میں گزری اور وہ شخص جس کا دل مسجدوں میں لگا رہتا ہو اور وہ دو اشخاص جو باہم صرف اللہ کے لئے دوستی کریں جب جمع ہوں تو اسی کے لئے اور جب جدا ہوں تو اسی کے لئے اور وہ شخص جس کو کوئی منصب اور جمال والی عورت زنا کیلئے بلائے اور وہ یہ کہہ دے کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں اس لئے نہیں آسکتا اور وہ شخص جو چھپا کر صدقہ دے یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی معلوم نہ ہو کہ اس کے داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا اور وہ شخص جو خلوت میں اللہ کو یاد کرے اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو جائیں۔

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 628 کتاب الاذان
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 8, 2012
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
    ساجد بھيا نے ربط بھجوايا تھا پہلى پوسٹ ديكھ كر بند كر ديا تھا ، اب پتہ چلا بہنوں كى ملاقات كا احوال بھی ہے۔ اچھا ہوتا سسٹرز خود تاثرات بتاتيں ۔ ام ريان سسٹر اور سائرہ سسٹر جب آپ آئيں گی تبھی آؤں گی ميں بھی يہاں۔

    يعنى جماعت اسلامى اور وزارت اوقاف كى نمائندگی بخوبى ہوئى ۔ ۔ ۔
    شداد بھيا نوٹ كر ليں دو ناظمين ، دونوں ہی سنت ميں ادھورے ۔ اردو مجلس كا نام روشن ہو رہا ہے۔
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052

    اففف۔ انتہائی شدید جرح ہے
     
  13. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    کہتے ہیں کہ۔ "خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ بدلتا | پکڑتا ہے۔ "
    اگرملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ان شاء اللہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ دونوں بھائ پکڑیں گے۔
     
  14. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اگر یاداشت ساتھ دے ، اللہ تعالیٰ بھول چوک معاف فرما دے۔ وہ تین باتیں یہ تھیں کہ:
    ایماندار شخص جہاں بھی رہتا ہے، اُس کا ’’کریکٹر‘‘ اتنا مضبوط ہو کہ کوئی شخص اُس پر انگلی نہ اُٹھا سکے۔ وہاں کے سب باشندے جانتے ہوں کہ اسے نہ تو جھکایا جا سکتا ہے اور نہ خریدا جاسکتا ہے۔ (وجہ یہ ہے کہ یہ جھکتا ہے تو صرف رب العالمین کے سامنے۔ اور اس نے تو اپنا سب کچھ اللہ کو بیچ رکھاہے)۔
    دوسرا یہ کہ گفتار ایسی ہو کہ ’’دل موہ لے‘‘ یعنی بہترین اخلاق کا مظہر ہو۔
    تیسرا یہ کہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ دیکھے کہ جہاں گورنمنٹ کوئی کام نہیں کروا سکی اور اس میں ہمت ہے تو وہ لوگوں کو ساتھ ملا کروہ کام کر دے۔ مثلاً اگر کسی علاقے میں پانی نہیں ہے اور ہر گھر میں موٹر چلے تو ماہانہ تقریباً تیس ہزار کی بجلی جلتی ہے۔ لیکن اگر یہی کام کوئی ایماندار بھائی اس انداز سے کرے کہ ایک جگہ منتخب کر کے وہاں ضرورت کے مطابق بڑی موٹر لگوا کر لوگوں کو سپلائی دیں تو اس کا خرچہ فرض کیا کہ دس ہزار ہو تو لوگ اس کو پسند بھی کریں گے اور آپ پر بھروسہ بھی کریں گے۔ وغیرہ وغیرہ۔
    میرا خیال ہے کہ کچھ اس طرح کی باتیں ہوئیں تھیں۔ اللہ تعالیٰ کمی بیشی معاف فرما دے۔ آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    خاص نوٹ کی طرف اشارہ دیا محسن بھائی نے اللہ تعالی ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار کرے آمین
     
  16. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    پہلے ساجد صاحب کو فارغ کیا جائے :00026:
     
  17. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312

    ان شا ء اللہ
    یعنی جب یہ ہمارے پاس عمرہ کرنے آئیں گے تب
    یہ مولانا ساجد تاج صاحب ہوں گے
    ان شا ء اللہ
     
  18. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ساجد بھائی کی فراغت!!!!!!!!!!!
    یہ صدمہ جھیلنے کی ہمت ہم میں نہیں ہے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 9, 2012
  19. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اچھا سب کی باتوں‌کا تذکرہ ہو گیا، میری کسی بات کا نہیں ہوا۔
    لگتا ہے کہ یا تو میری کوئی بات ایسی نہیں کہ مجلس پر لکھی جا سکے یا پھر کسی کو میری کوئی بات سمجھ ہی نہیں‌ آئی!!!
    ساجد بھائی ایک آدھ لطیفہ ہی سنا دیں
     
  20. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    عُکاشہ بھائی ، مدد کریں میں کیا لکھوں‌؟ :00039: :00039: :00039:
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں