کیا آپ پریشان ہیں ؟

اعجاز علی شاہ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اکتوبر، 12, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ❓*کیا آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں ؟َ *

    ✋ٹھہرئیے !
    قرآن سے اپنا علاج کروائیے:
    ✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿

    اللہ کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں کرتا:
    {إِنَّ اللّهَ لاَ يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ }
    بیشک اللہ تعالیٰ ایک ذرہ برابر ظلم نہیں کرتا [النساء:40]
    ‏‎✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
    یہ مصیبت یا تکلیف آپ کی برداشت سے باہر نہیں:
    {لاَ يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلاَّ مَا آتَاهَا }
    کسی شخص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنی طاقت اسے دے رکھی ہے [الطلاق:7]
    ✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
    اس مصیبت اور پریشانی کے بعد آسانی ضرور آئے گی:
    { سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا}
    اللہ تنگی کے بعد آسانی و فراغت بھی کر دے گا [الطلاق:7]
    {فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا}
    پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے [الشرح:5]
    ✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
    جب یہ چیزیں آپ کے ذہن میں ہوں گی اور آپ اس کو اللہ کی قضاء وقدر سمجھ کر صبر کریں گے تو پھر ۔۔
    اللہ آپ کے ساتھ ہوگا:
    { إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِين}
    اللہ تعالیٰ صبر والوں کا ساتھ دیتا ہے [البقرة:153]
    اس صبر کا بے حساب اجر ملے گا:

    { إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَاب}
    صبر کرنے والے ہی کو ان کا پورا پورا بے شمار اجر دیا جاتا ہے [الزمر:10]
    ✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
    اس صبر کا بدلہ ایسی خوشخبری کی صورت میں جنت میں ملے گا:
    {سَلاَمٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّار}
    کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو، صبر کے بدلے، کیا ہی اچھا (بدلہ) ہے اس دار آخرت کا [الرعد:24]
    ✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
    اس پیغام کو صدقہ جاریہ کے طور پر زیادہ سے زیادہ شئیر کریں !
     
    • اعلی اعلی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں