جنید جمشیدکے صحابہ کرام کے بارے میں فرمودات

ابوعکاشہ نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏اکتوبر، 27, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,955
    مفتی جنید جمشید تبلیغی جماعت نے کسی سماءچینل پرگفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جن لوگوں نے اسلام لانے کے بعد غزوات میں شرکت کی ،جنگیں لڑیں ۔ وہ پہلے چور تھے ، ڈاکوتھے ۔ قافلے لوٹا کرتے تھے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ عمربن خطاب ، ابوعبیدہ بن الحراح ،علی بن ابی طالب ، زبیر بن العوام ، یزید بن سفیان ،معاویہ بن سفیان ،عمرو بن العاص،سعدبن ابی وقاص ، خالد بن ولید ،عبداللہ بن رواحہ وغیرہ رضی اللہ عنہم کیا یہ سب اسلام لانے سے پہلے ڈاکوتھے؟ کم علمی اور جہالت کی انتہا ہے ۔یہ ہے تمہاری دعوت دین ، تبلیغ ، اور فقہ ۔ کم ازکم مستندتاریخ کا تو مطالعہ کر لیا کرو، یا تاریخ بھی روافض کی پڑھنی ہے ، یہ سب تبلیغی جماعت اور ان کے نصاب کی کرشمہ سازی ہے ۔ فضائل کی کتب میں صرف فضیل بن عیاض کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ پہلے ڈاکو تھے ۔ بعد میں اللہ نے ہدایت دے ۔ داعی تبلیغی جماعت نے سب کو ہی ڈاکو بنا دیا ۔ اعاذنا اللہ وایاکم ۔ اس امت کا کیا بنے گا جس کے ، نبی، امہات المؤمنین اور اس کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عزتیں محفوظ نہیں ۔ اللہ ہدایت دے اور اپنی پناہ میں رکھے ۔ایسے داعی حضرات کا بائیکاٹ ضروری ہے ۔
    چینل سما نے ردعمل کے بعد ویڈیو ہٹا دی ہے ۔

    لیکن یہاں دیکھ سکتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • اعلی اعلی x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    دراصل تبلیغی جماعت میں جو بھی آتا ہے وہ پہلے چور ہوتا ، ڈاکو ہوتا ہے اور کچھ تو قاتل
    اسی تجربہ کو استعمال کرتے ہوئے شاید انہوں نے کہا ہو۔
    تبلیغی اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ دیکھیں فلاں کو ہدایت ملی اور فلاں پہلے گانے گاتا تھا۔
    ٹھیک ہے اچھی بات ہے لیکن اب ضرورت ہے علم حاصل کرنے کی ناکہ اپنی طرف سے گپ چھوڑ کر اسلام کی طرف اس کو منسوب کرو !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ یہ نجی چینلز اور ان پر آنے والے جاہل واعظ قوم کو جہالت کی کس کھائی تک لے کر جا رہے ہیں۔ اتنی حیا نہیں کہ مقدس ہستیوں کے متعلق بولنے سے پہلے ضروری مطالعہ کر لیں۔ تاریخ اسلام کی کون سی مستند کتاب ہے جس میں ان کے قافلے لوٹنے کا ذکر ہو؟
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,955
    اگر انہوں نے قصدا اس طرح کا حوالہ دیا ہے ۔ تو یہ حقیقت میں گستاخی ہے ۔لہجہ اس سے زیادہ گستاخانہ ہے ، آپ اپنے آپ کو داعی ثابت کرنے کے لئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حوالے سے مجہول اور غیر مستند بات لوگوں کو تک پہنچائی۔سوچنے کی بات ہے کہ عوام الناس کے ذہنوں میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ تمہارے اسلاف ، جن کے واسطہ سے تم تک دین پہنچا ۔ وہ پہلے ، چور ، ڈاکو تھے ۔ اللہ کو پورے عرب سے اپنے نبی کے حواریوں کے لیے یہی لوگ ملے تھے !!۔ نیم ملاں خطرہ ایمان ۔یہی کام تو شیعہ بھی کررہے ہیں ۔ ویسے بھی اسلامی تاریخ میں ایسے جتنے ، ڈاکو اور لٹیروں کے واقعات نقل ہیں ۔ وہ تائب ہونے کے بعد شہید ہونے کے لیے نہیں نکلے ۔ بلکہ عابد ، زاہد بن کر جنگلوں میں جا بسے ۔شہر کے شہر تباہ ہو گئے ،یہ لوگ نماز عشاء کی سترہ رکعت ہی پڑھتے رہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    اس میں کہیں نہ کہیں غلطی ہمارے علماء کی ہے. وہ اپنے فرض منصبی سے غافل بنے بیٹھے ہیں.
    اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جنید جمشید نے بھی تبلیغیوں سے یہ باتیں سنی ہوں گی اور مولانا طارق جمیل صاحب کا تو سب کو پتہ ہے کہ وہ من گھڑت باتیں بھی بیان کرتے ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,955
    یہ بات درست ہے کہ ہمارے ملکوں کے اہل علم اپنی ذمہ داری سے غافل ہیں. غفلت کے علاوہ حق کہنے میں مداہنت بھی ہے . ورنہ جنید جمشید جیسے لوگ اب تک میڈیا سے غائب ہو چکے ہوتے
     
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں