تعارف انوا رالقلوب للقاری بفوائد صحیح البخاری از محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی

ابن بشیر نے 'اسلامی کتب' میں ‏جون 13, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن بشیر

    ابن بشیر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2012
    پیغامات:
    268
    مؤسسۃ لخدمۃ صحیح البخاری
    (۵)


    انوار القلوب للقاری
    بفوائد
    صحیح البخاری
    (جلد : ۱)


    از
    العبدالفقیر الی اللہ الغنی
    محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
    رئیس جامعہ امام احمد بن حنبل،بائی پاس ،قصور


    ناشر
    دار ابن بشیر للنشر والتوزیع
    03024056187

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مقدمہ

    نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اشہد ان لاالہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ امابعد :
    اللہ تعالی نے صحیح بخاری کو کمال مقبولیت عطافرمائی کہ صحیح بخاری کی تالیف سے لے کر ہنوز مسلسل مختلف انداز میں اس کی شروحات لکھی جارہی ہیں ۔بندہ ناچیز ،فقیر ،عاجز ،اہل علم کا محب اور دین اسلام کا ادنی سا خادم ، محدثین سے محبت کی خاطر ،اپنا نام بھی خدامِ حدیث میں لکھوانے کی غرض سے کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا ہے ۔اللہ تعالی یہ عمل قبول فرمالے اور میری موت تک یہ سلسلہ جاری و ساری رہے ۔آمین
    سلف و خلف نے جو بھی بخاری کی شروحات لکھیں ان میں سے اکثر سے کسی نہ کسی طرح استفادہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔میں نے بھی اللہ تعالی سے عاجزانہ دعا کی کہ اے اللہ ! صحیح بخاری پرمجھ ناچیز سے ایک ایسا کام لے لے جس سے امت کو فائدہ ہو ۔اس میں منتشرقیمتی فوائد کو ترتیب دےجائے ۔اور اس دعا کے بعد فوائد جمع کرنے شروع کر دیے اور اس میں یہ کوشش کی ہے کہ وہ فوائد جمع کروں جو متداول شروحات میں نہیں ملتے ۔بعض مقامات پر شروحات کی اہم بحوث کی طرف مراجعت کا اشارہ کردیا ہےتاکہ قاری آسانی سے ان فوائد تک پہنچ سکے ۔
    بندہ ناچیز کی یہ کوئی شرح نہیں ہے بلکہ حدیثی ،فقہی اور قیمتی فوائد کا مجموعہ ہے ۔یہ لمبا سلسلہ ہے ۔۔۔
    یاد رہے بخاری کی شرح لکھنے سے پہلے بندہ فقیر شرح صحیح مسلم ،شرح مسند حمیدی ،شرح سنن الترمذی ،شرح عقیدۃ السلف و اصحاب الحدیث لصابونی ، شرح الابانہ عن اصول الدیانہ لاشعری ،شرح رسالہ نجاتیہ ،مراجعت الجامع الکامل ،مراجعت و تلخیص تحقیق مسند احمد پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ کئی اور کتب پر کر چکا تھا ۔جب ناچیز کو دار الحدیث الجامعۃ الکمالیہ راجووال ۲۰۱۳ ،۲۰۱۴ عیسوی میں صحیح بخاری پڑھانے کا موقع ملا اسی دوران یہ فوائد اکٹھے کرنے شروع کردیے تھے اور اب تک ۱۹ مارچ ۲۰۱۸ یہ سلسلہ جاری ہے ۔بہت فوائد اکٹھے کیے جاچکے ہیں ۔اسی دوران دعا اور کوشش جاری تھی کہ اللہ تعالی نےصحیح بخاری پر کام کے متعلق سینہ کھول دیا اور میرے لیے یہ کام آسان کردیا ۔جو کچھ مجھے ملا یاجس کی میں نے کوشش کی وہ امت کے فائدہ کے لیے اکٹھا کردیا ۔اللہ تعالی اسے قبول فرمائے ۔آمین

    بعض علمائے کرام کے اصرار پر اپنے فوائدکو شائع کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔ جو ان میں فائدہ ہے وہ اللہ تعالی کی توفیق سے ہے اور جو کمی کوتا ہی ہے وہ میری لا علمی ہے ۔
    اللہ تعالی نے صحیح بخاری کی محبت دل میں بچپن سے ہی پیدا فرمادی تھی ۔اس کتاب کی خدمت کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہوں ۔اپنی زندگی کا ایک لمبا حصہ اس کتاب کی خدمت کے لیے وقف کررکھا ہے اسی خدمت کے پیش نظر فقیر ناچیز نے ایک عظیم پروجیکٹ ’’مؤسسہ لخدمۃ صحیح البخاری ‘‘ بھی قائم کررکھا ہے ۔جس کے اہداف میرے پیش نظر درج ذیل ہیں ۔
    : شیوخ الحدیث کی صحیح بخاری کی شروحات شائع کرنا
    ۲: دفاع صحیح بخاری پر علماء کرام کی قدیم وجدید کتب شائع کرنا
    ۳: صحیح بخاری کی مشکل عبارتوں کے حل پر کتب شائع کرنا
    ۴: صحیح بخاری کے مشکل الفاظ پر مشتمل لغت تیار کرنا
    ۵: صحیح بخاری کے منہج پر کتب شائع کرنا
    ۶: صحیح بخاری کے رواۃ پر کتب شائع کرنا
    ۷: صحیح بخاری کے تراجم اور معلقات پر کام کرنا
    ۸: صحیح بخاری کا درسی حاشیہ شائع کرنا
    زیر طبع شروحات صحیح البخاری :
    ۱:منحۃ الباری شرح صحیح البخاری افادات شیخ الاسلام حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ
    مرتب :مولانا محمد رمضان السلفی حفظہ اللہ شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ
    )پہلی دو جلدیںشائع ہو چکی ہیں ۔مکمل شرح دس سے زیادہ جلدوں پر مشتمل ہو گی (
    ۲:ضیاٗ الباری شرح صحیح البخاری افادات فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن الضیاء حفظہ اللہ استاذ الحدیث مدرسہ تعلیم القرآن و الحدیث جھنگ ۔
    مرتب مولانا احسان یوسف الحسینوی حفظہ اللہ مدیر التعلیم جامعہ امام احمد بن حنبل ،قصور
    (دو جلد یں کمپوز ہو چکی ہیں تیسری جلد پر کام جاری ہے ۔مکمل شرح کی بیس جلدیں بنیں گی ،ان شاء اللہ )
    ۳:تقریر چھتوی علی صحیح البخاری افاداتشیخ الحدیث مفتی اعظم محمد عبداللہ امجد چھتوی رحمہ اللہ (یہ عظیم شرح کمپوزنگ ہو چکی ہے ۔یہ فوائد ایک ضخیم جلد پر مشتمل ہیں۔ (
    ۴:شرح صحیح البخاری از افادات شیخ الحدیث عبدالعزیزعلوی حفظہ اللہ
    اس شرح کی ریکارڈنگ پر کام شروع ہو چکا ہے ۔
    ۵: انوار القلوب للقاری بفوائد البخاری از محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی (راقم الحروف)
    مزید کئی ایک شیوخ الحدیث کے صحیح بخاری پر فوائد اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔
    اعلان : کسی کے پاس صحیح البخاری کے متعلق کوئی بھی چیز تحریر یا ریکارڈنگ کی شکل میں ہو ہمیں پہنچائیں ہم اعلی معیار پر شائع کریں گے ان شاء اللہ ۔
    اللہ تعالی کی توفیق خاص کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ۔آپ اس عظیم پروجیکٹ میں بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دیں۔

    العبدالفقیر الی اللہ الغنی محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
    خادم
    مؤسسہ لخدمۃ صحیح البخاری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا، بارک اللہ فیک!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں