فوٹوشاپ کلاس نمبر 7

ابن عمر نے 'فوٹوشاپ کورس' میں ‏اپریل 12, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    [​IMG]


    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    محترم و معزز ارکان ۔۔۔



    چھٹی کلاس میں ہم نے ٹول باکس میں سے پہلے پندرہ ٹولز کے بارے میں جانا تھا ۔۔۔ اور آج ہم ٹولز باکس کے بقیہ تمام ٹولز کے بارے میں جانیں گے ۔۔۔ (ان شاء اللہ)
    تو چلیں شروع کرتے ہیں اپنی کلاس ۔۔۔

    [​IMG]
    16:- Direct Selection Tool / Path Selection Tool
    اس ٹول کا تعلق زیادہ تر پین ٹول سے ہے اس کے علاوہ شیپس ٹول میں بھی اس سے کام لیا
    جاسکتا ہے، اس کے فوائد کا پتہ استعمال کرنے کے بعد ہی لگتا ہے اسی لیے جن ٹولز کی
    وضاحت میں یہاں نہیں کررہا ان کے بارے میں ہم پریکٹیکل کلاس میں پڑھیں گے ۔۔۔

    اور Option bar میں ان کے اختیارات:-
    [​IMG]

    [​IMG]
    ===================


    [​IMG]
    17:- Cutom Shape Tool / Line Tool / Polygon Tool / Elipse Tool / Rounded Rectangle Tool / Rectangle Tool
    ہم شیپ ٹول کے استعمال سے امیج میں ریکٹ اینگلز، لائنز، راؤنڈ ریکٹ اینگلز اور بیضوی شکل کو بناتے ہیں۔کسٹم شیپ پر کلک کرنے کے بعد آپشن بار میں سے مزید ریڈی میڈ شیپس میں سے مطلوبہ شیپ منتخب کرکے ورک ایریا میں دائیں سے بائیں یا برعکس ڈریگ کریں ـ مطلوبہ شکل تیار ـ (مزید پریکٹیکل کلاس میں)

    اور Option bar میں ان کے اختیارات:-
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
    =================


    [​IMG]
    18:- Convert Point Tooll / Delete Anchor Point Tool / Add Anchor Point Tool / Freeform Pen Tool / Pen Tool
    اب آتے ہیں پین ٹول کی طرف ـــ یہ بڑا کارآمد ٹول ہے اس ٹول کی مدد سے ہم اپنی مرضی کے
    نقاط ڈال سکتے ہیں ـ ان نقاط کے ذریعے ہم اپنی فری ڈرائنگ میں لچک پیدا کرسکتے ہیںـ
    عرب لوگ اس ٹول کی مدد سے بہت خوبصورت ویب سائٹس بناتے ہیں ـ ہم بھی ان شاءاللہ اس پر پریکٹیکل کلاس میں کام کریں گے اور اچھے اچھے ڈیزائن تیار کریں گے ـ

    اور Option bar میں ان کے اختیارات:-
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
    =================


    [​IMG]
    19:- Measure Tool / Color Sampler Tool / Eyedropper Tool
    Eyedropper Tool کی مدد سے ہم کسی دوسری جگہ سے اپنا ایک پسندیدہ رنگ منتخب کرسکتے ہیں جبکہ دوسرے ٹول میں ایک سے زیادہ رنگوں کے کلر کوڈ معلوم کرسکتے ہیں اورتیسرا ٹول ناپ تول کیلیے ہےـ یہ ورک ایریا میں کوئی بھی دو پوائنٹ کے درمیان فاصلہ کیلکولیٹ کرتا ہے

    اور Option bar میں ان کے اختیارات:-
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
    =================


    [​IMG]
    20:- Audio Annotation Tool / Notes Tool
    نوٹس ٹول کے ذریعے ہم یاد دہانی کیلیے مطلوبہ جگہ پر نوٹس بناسکتے ہیں تاکہ دوبارہ کام
    کرتے وقت یاد رہے کہ اس جگہ یہ کام ہے اور اس جگہ یہ ـــ اور اسی طرح کا کام دوسرا ٹول
    بھی کرتا ہے مگر صوتی اختیارات کیساتھ ـ

    اور Option bar میں ان کے اختیارات:-
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
    =================


    [​IMG]
    21:- Zoom Tool
    اس ٹول کا تو نام سے ہی معلوم ہورہا ہے کہ تصویر کو اپنی اصلی حالت سے ہٹ کر بڑا یا چھوٹا کرکے دیکھنا ـ اور اس کے استعمال کیلیے مکمل آپشنز آپکو آپشن بار میں ملیں گے ـ

    اور Option bar میں اس ٹول کے اختیارات:-
    [​IMG]

    [​IMG]
    =================


    [​IMG]
    21:- Hand Tool
    ہینڈ ٹول کی مدد سے چھوٹے ایریے میں زوم شُدہ بڑی تصویر کو اوپر نیچے دائیں بائیں کرسکتے ہیں ـ

    اور Option bar میں اس ٹول کے اختیارات:-
    [​IMG]

    [​IMG]
    =================


    [​IMG]
    23:- Background Color / Foreground Color
    یہاں بائی ڈیفالٹ دو رنگ ہوتے ہیں پہلا کالا اور دوسرا سفید رنگ اوپر والی جگہ میں موجود رنگ کو Foreground Color کہتے ہیں اور نیچے والے کو Background Color
    رنگ بدل بدل کر بعض اوقات ہم چاہتے ہیں کہ یہ اپنی اصلی حالت میں آجائے تب کیبورڈ پر D دبادیں ـ بس!
    =================


    [​IMG]
    23:-Goto Image Ready / Mode Swish / Quick Mask
    یہاں تین آپشنز ہیں۔
    1۔پہلا ماسکنگ کیلیے ہے
    2۔دوسرا فوٹوشاپ کے ڈسپلے موڈ کے اختیارات ہیں جس میں بائیں سے دائیں پہلا سٹینڈرڈ موڈ اور دوسرا فُل سکرین مینوبار کیساتھ اور تیسرا فُل سکرین موڈ۔
    3۔ تیسرا فوٹوشاپ کے ساتھ ملحقہ پروگرام ایمیج ریڈی میں اپنے کام کیساتھ منتقل ہوجائیں گے جس پر سارا اینیمشن کا کام کیا جاتا ہےـ
    =================
    اب ہم ٹول باکس کے اختتام کو پہنچے ،اگلی کلاس میں مینوز کے بارے میں پڑھیں گے ۔۔۔
    اب اجازت دیں ۔۔۔۔
    اللہ حافظ

    ‌‌‌‌
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    محترم زمرد بھائی،
    آپ نے بڑے ہی احسن طریقے سے سمجھایا ہے،
    اُمید ہے یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    nice
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. bia786asrfamily

    bia786asrfamily -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 15, 2007
    پیغامات:
    1,951
    بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے آپ نے ہر ٹول پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے ۔۔
    مذید کا انتظار رہے گا۔۔
    shape tool کے مذید آپشن سے آگاہ کریں۔۔شکریہ:)
     
  6. AATISH.MALIK

    AATISH.MALIK -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    792
    ایک بار پھر سے شکریا
     
  7. قریب

    قریب -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2007
    پیغامات:
    23
    ٹولز کا اتنا تفصیلی تعارف مزا آگیا۔ مزید کلاسوں کا انتظار ہے۔
     
  8. ہمسفر

    ہمسفر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2007
    پیغامات:
    24
    لاجواب بھائی جان
    بہت خوشی ہوئی یہ کلاس پڑھ کر منوں علم میسر آیا بہت بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
    عبدالرحمٰن بھائی کیا ہی بات ہو اگر آپ میکرومیڈیا کیپٹی ویٹ Captivate میں پین ٹول کی مدد سے ایک اچھا سا ڈیزائن بنانا سکھا دیں. جیسا کہ اس عربی ویب سائٹ پر ہے، جس کا آپ نے حوالہ دیا ہے. یہ بنیادی چیزیں تو ہم فوٹوشاپ کے ہیلپ ڈاکیومنٹس سے بھی سیکھ سکتے ہیں. اگر آپ پورا متحرک ٹیوٹوریل اپنے کسی فوٹوشاپ ڈیزائن میں بنانا سکھا دیں تو اس سے اس اہم ٹول کی اہمیت اور فوائد نئے سیکھنے والوں پر عیاں ہوجائیں گے. یہ بنیادی تعارف تو یہاں پاکستان کے مہنگے اداروں میں بھی "سکھایا" جاتا ہے. پروفیشنل کام سیکھنا اصل بات ہے اور وہ کوئی بھی نہیں بتاتا. آپ ہی مہربانی کر کے سکھا دیں. اللہ تعالیٰ آپ کو رمضان المبارک کی ساری برکتیں میسر کرے اور ہمیشہ خوش و خرم رکھے! آمین
     
  10. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    آپ تمام احباب کا پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ

    اور شعیب بھائی آپ نے جو مشورہ دیا ہے یہ دراصل میرے ذہن میں پہلے سے ہی موجود ہے لیکن یہ وڈیو ٹیوٹوریلز آنے والی پریکٹیکل کلاسز میں ہوں‌گے ۔ ان شاءاللہ
     
  11. محمد عویدص

    محمد عویدص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 18, 2007
    پیغامات:
    200
    وہ جناب بہت خوب لا حواب
     
  12. محمد عویدص

    محمد عویدص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 18, 2007
    پیغامات:
    200

    کیا میں یہ پوچھنے کی ہمت کر سکتا ہوں کہ
    یہ میرا سائن کس نے تبدیل کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"؟
     
  13. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,201
    بہت خوب
     
  14. زاہد محمود

    زاہد محمود -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    179
    اسلامُ علیکم! بہت ہی اچھے
     
  15. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    بہت خوب
    اب اگلی کلاس دیکھتے ہیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں